پاکستان

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کی، اطہر عمران

ather5امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے یونیورسیٹیز اور کالجز میں طلبہ کے حقوق کی خاطر ملک گیر تنظیم آئی ایس او کی بنیاد رکھی جو تاحال ملک بھر میں طلبہ کے حقوق کی آواز کو بلند کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے گلگت سے لے کر سندھ بلوچستان کے دوردراز مقامات پر جا کر اسلام اور تعلیم کی اہمیت پر بات کی اور ان کو یونیورسیٹیز اور کالجوں کی راہ دکھائی۔ انہوں نے مزید کہا آئی ایس او اپنے ملک کے اس محسن کی 19ویں برسی جو کہ 8-9 مارچ کو علی رضا آباد لاہور میں ہونے جا رہی ہے کے موقع پر اپنے حلف کو دہرائے گی اور ایک نئے عزم و ولولے کیساتھ تعلیم و تربیت کا ایجنڈا لیکر ملک کے گوش و کنار میں وارد ہو کر نوجوان نسل کی نظریاتی و تعلیمی میدان میں عملی طور پر کام کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button