پاکستان

وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے تمام وزراء اور کابینہ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں مجلس وحدت مسلمین

mwm abdulla mutheriکراچی (شیعت نیوز )حکومت سندھ نا اہل اور کرپٹ ترین حکومت ہے وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے تمام وزراء اور کابینہ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔دہشت گرد آزاد ی سے گھوم رہے ہیں بارہ گھنٹوں میں تین شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے گزشتہ ماہ سے اب تک 52شیعہ افرادکو تارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ایف سی اہلکاروں سمیت میڈیا کے دفاتر پر ہونے والے حملوں کی مذت کرتے ہیں ،ملک دشن اسلام دشمن طالبان کی نابودی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس و ھدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری سیاسیات عبداللہ مطہری نے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی نا اہلی کے خلاف کراچی و حدت ہاؤس صوبائی دفتر میں علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن،علی حسین نقوی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کے شہر قائد ر یاستی اداروں کی سر پرستی میں ملت جعفریہ کے عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کا موقف واضح کرنا ہے۔بارہ گھنٹوں میں تین شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے گزشتہ ماہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شیعہ عمائدین کی تعداد 52ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ روز سے اب تک شہاب حیدر نقوی ،عظیم حسین اور فیروز حسین دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے اور قاتل دندناتے پھر رہے ہیں۔حکومت سندھ سمیت ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں اور دہشت گرد گروہ شہر میں معصوم انسانی جانوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں مصروف عمل ہیں، شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور دن دیہاڑے شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی نا اہلی ہے۔سندھ حکومت کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے وزراء سب کے سب کرپشن میں مصروف عمل ہیں یا پھر سیاسی انتقام لینے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہیں،جبکہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی کوئی پرواہ نہیں ہے، سندھ حکومت ایک طرف جہاں کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہے تو دوسری طرف سندھ حکومت نے خطر ناک کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ دہشت گردوں کو سیکورٹی کے لئے سرکاری پروٹوکول فراہم کر رکھا ہے جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ سندھ حکومت براہ راست ملت جعفریہ کی نسل کشی میں ملوث ہے۔ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بلاول بھٹو دہشت گردوں اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف پر عزم نظر آ رہے ہیں دوسری جانب سندھ حکومت کے وزراء بالکل بر عکس کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ، ہم وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملت جعفریہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔آج شہر کراچی سندھ حکومت کے بزدل حکمرانوں کی وجہ سے ملت جعفریہ کے عمائدی کی مقتل گاہ بن چکا ہے اور حکمران ہیں کہ اپنی کرپشن اور دغا بازیوں میں مصروف عمل ہیں۔ایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے گذشتہ دنوں میڈیا کے دفاتر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں سمیت ماضی میں ہونے والے تمام دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہیں میڈیا مالکان اور صحافی برادری سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور اسی طرح خیبر پختونخواہ میں ایف سی اہلکاروں کی بہیمانہ شہادت اور شہر کراچی میں پولیس بس پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہادتوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ ملک دشمن اور اسلام دشمن طالبان دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ملت جعفریہ صف اول کے مجاہدوں کی طرح قوم کے ساتھ ہے اور اس فتنے کی نابودی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button