پاکستان

مذاکرات آگے نہیں بڑھا سکتے، حکومتی کمیٹی

commettiاسلام آباد: پاکستانی طالبان سے مذاکرات کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے نامزد کی گئی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھانے پر معذوری کا اظہار کیا ہے۔

منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران مذاکراتی عمل پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید بھی شامل تھے۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کمیٹی اراکین نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے سے معذرت کرلی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی خاطر کمیٹی وزیراعظم کو دستیاب رہے گی۔

کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ 13 روزہ مذاکراتی عمل کے دوران متعدد دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ مہمند ایجنسی کے واقعے کے بعد صورت حال تبدیل ہوچکی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طالبان کارروائیاں بند کرنے کے اعلان پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں اور ہر قسم کی کارروائیاں غیر مشروط طور پر بلا تاخیر بندکریں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ان ٹھوس اقدامات کے بغیر بامقصد مذاکرات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا اور مذاکراتی عمل جاری نہیں رکھا جاسکتا۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے حکومتی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور آپس میں مشاورتی عمل جاری رکھنے اور حکومتی راہنمائی کرنے کی ہدایت دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button