پاکستان
پشاور: کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان کا خود کش حملہ، چار خواتین سمیت بچے شہید
پشاور میں کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان نے ایک خود کش حملے میں چار خواتین سمیت بچوں کو شہید کر دیا ہے، شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے عیسیٰ خیل گڑھی میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ایک خود کش حملہ ہوا جس میں چار خواتین سمیت بچے شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طالبان دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی ایک چھاپہ ما کاروائی کے دوران ایک طالبان دہشت گرد نے گھر کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت بچے شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ ایک طرف حکومت پاکستان کالعدم دہشت گرد گروہ کے ساتھ مذاکرات کرنے میں مصروف عمل ہے جبکہ دوسری جانب طالبان دہشت گرد معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں۔