پاکستان

اُسامہ سے محبتوں کا اظہار کرنیوالے انتہاپسند ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

اُسامہ سے محبتوں کا اظہار کرنیوالے انتہاپسند ہیں، صاحبزادہ حامد رضاشیعت نیوز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی کمزوری سے طالبان کو طاقت ملی ہے، بارود والے ظالمان اور درود والے عاشقانِ پاکستان ہیں، آپریشن نہ کرنا ملک دہشت گردوں کے حوالے کرنے کے مترادف ہے، خطے میں دہشت گردی اور بدامنی کی جڑ امریکہ ہے۔ دہشت گرد امریکہ اور بھارت کے پے رول پر کام کر رہے ہیں، اُسامہ سے محبتوں کا اظہار کرنیوالے انتہاپسند ہیں۔ آدھے سیاستدان امریکہ اور آدھے طالبان کے ہمدرد بنے ہوئے ہیں۔ طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے ملک اور عوام کے دشمن ہیں، دہشت گردوں سے محبت ملک و قوم سے نفرت کے مترادف ہے، جہاد کے نام پر تجارت ہو رہی ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شہداء کے ورثاء کے زخموں پر مرہم ثابت ہو گا۔ طالبان ایک طرف مذاکرات کی بات اور دوسری طرف بچوں اور فوجیوں کو شہید کرتے ہیں۔ قوم طالبانائزیشن سے تنگ آ گئی ہے۔ حکومت فیصلہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ کے طلباء اور اساتذہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ افغان جہاد میں امریکہ سے ڈالرز لینے والے آج کس منہ سے امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں، عوام کی اکثریت شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کے حق میں ہے، تمام عسکریت پسندوں کا خاتمہ ضروری ہے چاہے ان کے چہرے پر کوئی بھی ماسک ہو، طالبان پاکستان کے ہر شہر میں پہنچ چکے ہیں اور ہمارا بے چہرہ دشمن معاشرے میں سرائیت کر چکا ہے، نئی حکومت کے آٹھ ماہ میں ہزاروں لوگ شہید ہو چکے ہیں، دہشت گردوں کو ہتھیار پھینک کر حکومتی رٹ اور آئین و قانون کے تابع ہونے کی ڈیڈ لائن دی جائے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جائے، ملک سے محبت کرنے والا ہر شخص دہشت گردوں سے نفرت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button