پاکستان

سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، صدر ممنون حسین

سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، صدر ممنون حسینشیعت نیوز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئےحکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، صدر نے ترک فضائیہ کے سربراہ سے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی۔ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ صدر مملکت نے سانحہ مستونگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، صدر نے سانحہ مستونگ کے لواحقین سے اظہار افسوس کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل اکن ازترک نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ملکوں کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے کثیر مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب میں جنرل اکِن ازترک کو نشان امتیاز ملٹری دیا۔ پاک فِضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button