شہید اعتزاز حسن کے ہم جماعت طلباء نے اپنی کلاس میں ایک سیٹ شہید کے نام مخصوص کردی

11 جنوری, 2014 10:25

classشہید اعتزاز حسن کے ہم جماعت طلباء نے اپنی کلاس میں ایک سیٹ شہید کے نام مخصوص کردی، نشست پر شہید اعتزاز حسن کی تصویر سجا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو کے مقامی اسکول کے جہاں پر شہید اعتزاز حسن نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے خود کش بمبار کو روکا تھا وہیں شہید کی کلاس سے ہم جماعت طلباء نے اپنی کلاس کی ایک سیٹ شہید اعتزاز حسن کے نام پر مخصوص کردی ہے۔ شہید اعتزاز حسن ملت جعفریہ کا وہ عظیم سپوت ہے کہ جس نے خودکش حملہ آور کو روکا اور اپنی جان دے کر یہ بات ثابت کی کہ بلند عزم و ارادے والے لوگ کبھی بھی کسی مشکل کام میں پیچھے نہیں ہٹتے، شہید اعتزاز حسن نے یہ ثابت کیا کہ ملت جعفریہ کا ہر بچہ پاکستان کی سرزمین کا محافظ ہے اور اس سرزمین کے تحفظ اور دہشت گردوں کیخلاف محاذ میں اپنی جانو ں کو نذرانہ تک دینے کیلئے تیار ہے۔ آج شہید اعتزاز حسن کی کلاس کے طلباء اس کی تصویر کو اپنی کلاس میں سجا کر یہ عہد کررہے ہیں کہ اے شہید اعتزاز حسن تم ہمارے درمیان زندہ ہو، جن لوگوں نے تمہارے جسم کو ہم سے چھینا ہے ان کو ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ تم ہمارے یادوں اور ہمارے دلوں میں زندہ ہو اور ہمیشہ زندہ رہو گےاور یہ یاد ہمارے دل سے کوئی نہیں مٹا سکتا۔

اے شہید اعتزاز حسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زمانہ تمہاری بہادری پر فخر کرتا ہے۔

1:06 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔