پاکستان

ولادت حضرت عیسیٰ ؑ کے موقع پر شیعہ اسٹوڈنٹس کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئےکلیساؤں کے دورہ جات

crismisاسلام آباد، راولپنڈی کے جڑواں شہروں کی مختلف یونیورسٹیز کے شیعہ اسٹوڈنٹس کاولادت حضرت عیسیٰؑ کے موقع پر عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والوں سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی برداشت کی آگاہی کے لئے فاطمہ لیڈی چرچ ایف ایٹ اسلام آباد اور ڈبل روڈ پہ واقع چرچ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران شیعہ اسٹوڈنٹس نے عیسائیوں کو کرسمس کے موقع پر کارڈ اور پھول پیش کئے۔ واضح رہے کہ اسلام محبت ، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ 25 دسمبر کا دن ہماری اقلیتی برادری مسیحی بھائیوں کیلئے بھی خوشی کا دن ہے، حضرت عیسٰی کی یوم ولادت باسعادت کا دن ہے۔ جو مسلمانوں کے بھی پیغمبر اور نبی تھے اور ساتھ ہی پاکستان کے اس عظیم رہنما کی ولادت کا دن بھی ہے جس کی بدولت آج ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد کرکے وطن عزیز پاکستان کو ہمارے لئے حاصل کیا، لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ آج ہم نے قائد کے رہنما اصولوں کو فراموش کرکے ملک کو اغیار کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے، ہمارے سیاستدان کرپٹ، ہمارے ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ اقلیتوں کے ساتھ مساویانہ سلوک اور ان کی خوشی کے موقع پر اظہار مسرت میں شرکت اس بات کی روشن دلیل ہے کہ مسلمانوں میں اقلیتوں کے لئے جذبہ محبت باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button