پاکستان

راولپنڈی، تکفیریوں کی فائرنگ سے پانچ روز قبل زخمی ہونیوالے مظہر علی شہید ہوگئے

mAzhar-aliاطلاعات کے مطابق شہید کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ایم سی گراؤنڈ ڈھوک ہسو میں ادا کی جائیگی۔ 21 دسمبر کو مظہر علی پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ امام بارگاہ قدیمی میں منعقد کیے گئے اجتماع میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ڈھوک ہسو کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ مظہر علی کو فوری طور پر شدید زخمی حالات میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ آج زندگی کی بازی ہار گئے۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردوں کا اصل ٹارگٹ اصغر مبارک تھے، کیوں کہ مظہر علی کی شکل و صورت اصغر علی مبارک سے ملتی جلتی تھی اس لئے ان پر حملہ کیا گیا۔ اصغر علی مبارک سانحہ راولپنڈی میں گرفتار بیگناہ شیعہ جوانوں کا کیس لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button