پاکستان

کراچی: چہلم امام حسینؑ کے موقع پر اورنگی ٹاؤن اور نمائش پر بم دھماکے، 4 شہید 7 زخمی

boom blastکراچی:کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں نکلنے والے جلوس کے راستے میں نمائش چورنگی کے قریب سی بریز کے علاقے میں دھماکہ ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب ہی کچھ فاصلے پر جلوس کے شرکاء نماز ظہرین کے لیے صفیں بچھارہاتھے کہ اِسی دوران زور داردھماکہ ہوا جس سے مٹی کی گرد اُٹھی جو دور تک دیکھی جاسکتی تھی ۔ نمائش پر دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جو بجلی کے کھمبے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ دھماکا ایسے وقت ہوا جب کچھ دیر بعد ہی چلم شہدا کربلا کے مرکزی جلوس نے وہاں سے گزرنا تھا۔جلوس انتظامیہ نے بتایا کہ ابھی وہاں جلوس نہیں پہنچاتھا ۔جبکہ دوسرا دھماکہ ایم اے جناح روڈ پر واقع نمائش پرسی بریز پلازہ نزد مسجد و امام بارگاہ علی رضا کے قریب ہوا جس کے نیتجے میں 4 شہید جب کہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button