راولپنڈی: راجہ بازار میں مومنین کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر، تکفیریوں کی سازش ناکام

تکفیری گروہوں اور ان کے ہمنواؤں کو ایک مرتبہ پھر عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ کالعدم اہل سنت والجماعت اور اس کی حمایت میں کھل کر سامنے آنیوالی تنظیموں کی تمام تر کوششوں کے باوجود پیروان حضرت علی اکبر (ع) اور حضرت عباس (ع) وفا کی اعلٰی مثال قائم کرتے ہوئے چہلم شہداء کربلاء کے جلوس میں شریک ہوئے اور اس وقت راولپنڈی شہر لبیک یاحسین (ع) اور لبیک یازہرا (س) کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا ہے۔ جلوس میں کفن پوش خواتین، بچے اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کا مرکزی جلوس جسے تکفیری عناصر نے بندکرنے کی کوشش کی۔ لیکن مومنین کی شرکت نے واضح کر دیا کہ حسین علیہ السلام کے پیروکار یزیدی قوتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی بلوں میں چھپنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ راجہ بازار کے اس جلوس میں تمام شیعہ مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔ علما کی ایک کثیر تعداد شامل تھی جنہوں نے نوجوانوں کے حوصلوں مزید تقویت دی۔ راولپنڈی کے گردونواح کی ماتمی انجمنوں نے بھی شرکت کی۔ اور پرامن طریقے سے جلوس اپنی مزل کی طرف رواں دواں ہے۔ یاد رہے کہ تکفیری قوتوں کی طرف سے جلوس پر حملہ کرنے کی کوششیں کی گئی جسے فوج اور پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پیرودھائی کی طرف سے تکفیری گروہ کے ٹولوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور اسلحہ اٹھائے ہوئے تھے۔ جو جلوس پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن فوج کی بروقت کاروائی کرنے سے شیطانی فعل کو کنٹرول کرلیا گیا۔ آرمی اور رینجر کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں تکفیری گروہ کے 5 افراد زخمی ہوئے۔ مزید براں جلوس عزا کا اختتام 8 بجے قدیمی امام بارگاہ راولپنڈی میں ہوگا۔








