پاکستان
ایم پی اے الیاس چنیوٹی کی سرپرستی میں تکفیریوں کا امام بارگاہ پر حملہ، فائرنگ سے 5 مومنین زخمی
رپورٹ کے مطابق تکفیری گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی طرف سے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملکی امن عامہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس میں حکومتی سطح پر دہشت گردوں کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ چنیوٹ کے علاقے میں ایم پی اے الیاس چنیوٹی کی زیر نگرانی سپاہ صحابہ کے مقامی دہشت گردوں نے شہر بھر میں ہنگامی صورت حال پیدا کر دی ہے اور شادی ملنگ امام بارگاہ پر حملہ کردیا ہے۔ جس سے 5 مومنین زخمی ہو گئے ہیں۔ شہر بھر میں فائرنگ اور شیعہ مخالف نعرہ بازی جاری ہے۔