پاکستان

سانحہ راولپنڈی میں جامعہ تعلیم القرآن کا کوئی بھی طالب علم ہلاک نہیں ہوا، سی پی او راولپنڈی کا انکشاف

ccpoسی پی او راولپنڈی اخترعمر حیات لالیکا نے مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن اور کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کے ایک اور جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختر عمر حیات نے انکشاف کیا کہ سانحہ میں مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن کا ایک بھی طالب علم جاں بحق نہیں ہوا۔ اس حوالے سے جتنی بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں کل 11 افراد ہلاک ہوئے۔ اختر عمر حیات لالیکا نے مزید کہا کہ لوگوں کی طرف سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ میں ملوث بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، چالیس کی شناخت کرلی گئی ہے، دو کا تعلق پاراچنار سے ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد تاحال نہیں ملے جن کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ سانحہ ایک منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔ یاد رہے کہ جامعہ تعلیم القرآن اور کالعدم تنظیم اہل سنت والجماعت کی طرف سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا تھا کہ واقعہ میں معصوم طالب علموں کو حالات نماز میں قتل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button