پاکستان

جتوئی میں سپاہ یزید کی شر انگیزی، شیعہ مخالف پمفلٹ تقسیم

posterرپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سپاہ یزید کے لشکر کی شرانگیزی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ شیعہ مخالف پمفلٹ کی تقسیم کی جارہی ہے جس میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ ایک منظم سازش کے تحت پاکستان میں خانہ جنگی کی ابتدا ہے۔ یاد رہے کہ عاشورہ کے دن راولپنڈی میں جلوس عزاپر سپاہ یزید کے حملے کے بعد پاکستان بھر میں 20 کے قریب امام بارگاہوں کو شہید کیا گیا۔ جس میں قرآن مجیدجلائے گئےہیں۔ راولپنڈی میں مدرسہ تعلیم القرآن اور مارکیٹ کو سپاہ یزید کے آلہ کار خود آگ لگانے والے ہیں جس کے باعث ملک میں سنی شیعہ کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں سپاہ یزید کے آلہ کار شر انگیزی پھیلانے میں مصروف ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل میانچنوں میں ٹی چوک پر عزاداری کے خلاف بینر آویزاں کیا گیا ہے جس کو مومنین نے فوری طور پر اتار لیا ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں جامشورو کے علاقے جوہی میں ، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بھی دشمن اسلام ،دشمن پاکستان کی شرانگیزیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ سپاہ یزید کے پیروکاروں کو اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلکہ ان کی شیعہ دشمنی اور ملک دشمنی کھل کر عوام کے سامنے آرہی ہے۔ محب وطن افراد کبھی بھی اپنے ملک کو اپنے گھر کو تباہ نہیں کرتے اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی پروپیگنڈا کرتے ہیں جب کہ سپاہ یزید پاکستان میں اسرائیل اور امریکی ایجنٹ ہونے کے ناطے ملک میں فسادات کروا کر عوام میں منافرت اور خانہ جنگی پیدا کرنا چاہ رہے ہیں۔

poster

متعلقہ مضامین

Back to top button