پاکستان

کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی کے شرکاء کا امام بارگاہ پر حملہ، رینجرز کی جوابی فائرنگ

sipha shaba gandoکراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی کے شرکاء کا امام بارگاہ پر حملہ، رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 3 شرپسند زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء نے نیو پریڈی اسٹریٹ پر واقع مسجد و امام بارگاہ امامیہ پر فائرنگ کردی، تاہم موقع پر موجود رینجرز کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ریلی میں موجود شرپسند آگے کی جانب بڑھ گئے۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ کے باعث ریلی کے شرکاء میں بھگڈر مچنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، بھگڈر کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریلی کا اختتام ریگل چوک پر ہوا جہاں کالعدم تنظیم کے رہنماؤں نے یوم عدل کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کفر کے فتوے صادر کئے اور شیعہ کافر کے نعرے بھی بلند کئے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل بھی اس ہی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا کہ جب کالعدم تنظیم کی ریلی نمائش چورنگی سے گذری تھی، جس کے شرکاء نے واپسی پر فائرنگ کرکے دو اسکاوٹس کے رضاکاروں کو شہید کردیا تھا۔ غور طلب بات تو یہ ہے کہ ایک جانب تو حکومت وقت نے اس تنظیم کو کالعدم قرار دے رکھا ہے تو دوسری جانب اس تنظیم کی سرگرمیوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جارہا جو حکومتی انتطامیہ کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button