پاکستان
کراچی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں، ترجمان رینجرز
کراچی: شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں حصہ لینے والی رینجرز دعویٰ نے کیا ہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
ترجمان رینجرز سندھ کےمطابق کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قاتلوں کو جلد گرفتار کرکےعوام کے سامنےپیش کریں گے، حالیہ ٹارگٹ کلنگز شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہوسکتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ملوث ہونےکاپتہ چلاہے۔