پاکستان

کراچی :کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ ، امام بارگاہ کا متولی شہید

bostanشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ (یزید) کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے متولی بوستان علی شہید ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق طوری بنگش کالونی اورنگی ٹائون میں  ۵۰سالہ بوستان علی ولد منظر علی کو تکفیری دہشت گردوں نے  امام بارگاہ کے نذدیک شہید کر دیا گیا ، شہید بوستان علی مقامی امام بارگاہ کے ٹرسٹی بھی تھے ۔ سعودی نواز دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے بوستان علی کو جائے وقوعہ سے فوراً عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

شہید کا جسد خاکی عباسی شہید اسپتال سے امام بارگاہ شاہ کر بلا رضویہ سوسائٹی منتقل کیا گیا جہاں بعد نماز ظہر شہید بوستان کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کراچی  کے رہنما مولانا علی انور جعفری کی ذیر اقتداء ادا کر دی گئی ، اس موقع انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، جنازے کو سینکڑوں کی تعداد میں موجودمومنین کے ہمراہ میں قبرستان  وادی حسین (ع) منتقل کیا گیا جہاں تدفین عمل میں آئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button