پاکستان

گلگت، ملکی سیاست میں اہم کردار ادا اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرینگے، علامہ عارف واحدی

suc gilgitاسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن دیدار علی کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں علامہ شبیر میثمی، آغا عباس رضوی اور علامہ شیخ مرزہ علی نگری اور نو منتخب صوبائی وزیر دیدار علی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان ماضی کی طرح اپنی تابندہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مکتب تشیع کی سیاسی میدان میں بھرپور نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریگی، انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے محبوب قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی بابصیرت اور پر حکمت قیادت کے دانشمندانہ اور دوراندیش پالیسیوں کی بدولت مکتب تشیع کا ملکی سیاست میں واضح اور اہم کردار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جس سیاسی جماعت کا ہم ساتھ دیتے ہیں وہی تخت نیشن ہوتی ہے اور جس سے ہم رخ موڑ لیں تخت بھی ان سے رخ موڑ لیتا ہے، جس کا واضح ثبوت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا ہم سے خود انتخابی اتحاد کیلئے رابطہ اور آئندہ ملکی انتخابات کے حوالے سے باضابطہ تحریری معاہدہ ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مابین آئندہ ملکی انتخابات کے حوالے سے طے پایا ہے۔ انہوں نے دیدار علی کی اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے صوبائی وزیر گلگت بلتستان کی حیثیت سے تقرری کو معاہدے کے عمل درآمد کی جانب پہلا قدم قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کل آزاد کشمیر میں بھی اسلامی تحریک پاکستان کے غلام رضا نقوی کی بحثیت مشیر تقرری کا نوٹفیکیشن جاری ہوگا، جبکہ دیگر تمام مطالبات پر بھی بتدریج عمل درآمد ہوگا۔
اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامی تحریک پاکستان اپنے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکیمانہ قیادت میں ملک عزیز میں اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام، جمہوریت کے استحکام اور قیام امن کیلئے اپنا بھرپور عملی کردار ادا کریگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button