پاکستان

کراچی : سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ شیعہ نوجوان شہید

shadatشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی میں شیعیان علی ع کی مقتل گاہ ضلع وسطی کے علاقے گلبہار میں امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سید متقی رضا رضوی شہید ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق متقی رضا کو کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ ایک مقامی ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ شدیدزخمی حالت میں سید متقی رضا کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ، اسپتال سے میّت کو امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی ، جب کہ تدفین وادی حسین ع میں عمل میں آئے گی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسی گلبہار کے علاقے میں 34سالہ سید عمران حیدر نقوی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے شہید کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button