کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت یوم شہادت امام علیؑ کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے اہم اجلاس

05 مارچ, 2026 18:37

شیعیت نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں 21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت امام علیؑ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مکتب جعفریہ کے علما کرام، مجالس و جلوس منتظمین، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی ائی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی جعفریہ الائنس کے دفتر آمد، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت

اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علما اور منتظمین نے پولیس کے سابقہ اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ سول انتظامیہ سے مکمل رابطہ رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی اور علماء کرام کی مؤثر حفاظت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس کے اختتام پر مکمل تعاون کی یقین دہانی اور ملکی امن و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

3:06 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top