پاکستان

کوئٹہ : شیعیانِ حیدر کرار (ع)کا احتجاجی دھرنا 24ویں گھنٹے میں داخل، مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہ کر نے کا اعلان

quetta dharna1شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ شہر میں سانحہ علمدار روڈ کے خلاف کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب سے دیا جانے والا احتجاجی دھرنا اپنے 24ویں گھنٹے میں داخل ہوچکا ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دہشتگردی میں ملوث کالعدم جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔ اور کو ئٹہ شہر کو فوراً پاک فوج کے حوالے کیا جائے شرکاء دھرنا نے انتظامیہ پر واضح کر دیا کہ مطالبات کی منظوری تک ہمار ا احتجاج ختم نہیں ہو گا۔کوئٹہ کا شدید سردموسم اور بارش بھی مومنین کے جذبہء حسینی (ع)کوسرد نہیں کر سکی ۔ ہزاروں کی تعداد میں مرد و زن ، بوڑھے بچے86شہداء کے جسدِ خاکی علمدار روڈ پر رکھ کے احتجاج کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل علمدار روڈ پر امریکی و سعودی تنخواہ دار کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے دو خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 100سے زائد بیگناہ شیعہ سنی مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا تھا۔جن میں 90کے قریب شہداء شیعہ مکتب سے تعلق رکھتے تھے ۔ اس سانحہ کے خلاف کوئٹہ یکجہتی کونسل جس میں ہزارہ قومی جرگہ، مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شہید فاؤنڈیشن شامل ہیں نے دھرنے کا اعلان کیا ۔ان شہداء کے خانوادوں اور مومنین کوئٹہ نے اپنے پیاروں کی لاشیں تدفین کے بجائے علمدار روڈ پر رکھ کے گذشتہ 24گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے ۔ کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے لیکن مومنین کے جذبے کو سرد نہیں کر سکا ہے ۔
واضح رہے کہ دھرنا کے دس گھنٹے مکمل ہونے پر C.C.P.O کوئٹہ نے میڈیا کو بیان دیا کہ انتظامیہ کے کوئٹہ یکجہتی کونسل کے وفد سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔ میڈیا پر اس خبر کے نشر ہوتے ہی شرکا ئے دھرنا میں اشتعال پھیل گیا اور قائدین نے اعلان کیا کے جھوٹے وعدوں پر اور مطالبات کی منظوری سے قبل دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button