پاکستان

ایم ڈبلیو ایم نے 13 جنوری کو لیاقت باغ میں ہونیوالا اجتماع ملتوی کر دیا

flag-finalمجلس وحدت مسلمین نے تیرہ جنوری کو لیاقت باغ میں ہونے والے محرم الحرام کے شہداء کے چہلم کا پروگرام سانحہ کوئٹہ کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ ڈھوک سیداں کا چہلم کوئٹہ کے مومنین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی خاطر ملتوی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کیونکہ کوئٹہ میں یکجہتی کونسل نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، لٰہذا ہم ان کے مطالبات کی تائید کرتے ہیں کہ کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم اپنی تمام توانائیاں کوئٹہ میں امن قائم کرنے اور وہاں کے شہریوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے صرف کر رہے ہیں، شہداء کے چہلم کا پروگرام بعد میں اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button