پاکستان

کراچی : امام بارگاہ پر حملہ آوردہشت گرد گرفتار

bannedشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی ضلع جنوبی کے علاقے اورنگی ٹاؤ ن میں امریکی سعودی نواز کالعدم اسلام دشمن تنظیم سپاہ صحابہ کے کارندوں کی امام بارگاہ پر اندھادھند فائرنگ ،ٹرسٹی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5Eمیں قائم جامع مسجد وامام بارگاہ حیدر کرار (ع)پر آج صبح امریکی ڈالر خور کالعدم اسلام دشمن تنظیم سپاہ صحابہ کے کارندوں نے فائرنگ کر دی ۔ اس موقع پر امام بارگاہ میں موجود ایک مسلّح ٹرسٹی نے دفاع میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور جس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے گرفتار کر لیا گیا۔آآخری اطلاعات آنے تک ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا میں مسجد و امام بارگاہ امامیہ پر بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ نے حملہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آورمسجد کے اندر گھس گئے اور مسجد و امام بارگا ہ میں شدید توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ بھی کیا ۔ خدا کا شکر ہے کہ کسی جانی نقصان کی کو ئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
واضح رہے کہ کراچی میں کسی شیعہ مسجد یا امام بارگاہ پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ اب سے کچھ دن قبل نارتھ کراچی میں گودھرا کے علاقے میں امام بارگاہ شاہ کاظمین پر بھی سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ،جسے سکیورٹی گارڈ نے ناکام بناتے ہوئے ایک حملہ آور زین کو واصل جہنم کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button