پاکستان

چنیوٹ :سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی ماتمی جلوس پر فائرنگ، ایک عزادارشہید، 3 شدید زخمی

shiite shahadatشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق چنیوٹ شہر کے محلہ شوری پپلی میں چہلم امام حسین (ع) کے سلسلہ میں منعقدہ ماتمی جلوس پر امریکی سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ، ماتمی سالار ملک مختار حسین تاؤ شہید، تین افراد شدید زخمی، زخمیوں میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔تمام زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 صفرالمظفر کی شب سالانہ ماتمی جلوس بسلسلہ چہلم امام حسین (ع) منعقد کیا جا رہا تھا۔موٹرسائیکل سوار سپاہ صحابہ چنیوٹ کے صدر ذولفقار جٹ، اس کے بھائی عرفان اور افتخار سمیت چھ افراد نے جلوس پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں ملک مختار حسین موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں آئی سی یو میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی، صوبائی اور مرکزی قیادت سمیت ضلع بھر کی ماتمی سنگتیں موقع پر پہنچ چکیں ہیں اور تحصیل چوک چنیوٹ پر شہید کی میت روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ذولفقار جٹ، عرفان، افتخار سمیت چارنامزد افراد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button