پاکستان

پولیس اور حساس ادارے ملت جعفریہ کے خلاف بد نیتی پر مبنی مقدمات بنانے کاسلسلہ فوری بند کر دیں:مولانا صادق رضا تقوی

sadiqtaqvi۔حکومت سند ھ مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے۔ مولانا صادق رضا تقوی
کراچی (پ ر) حکومت سند ھ مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچیکے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رض اتقوی اصغر زیدی ۔اور آصف صفوی نے شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ شاہ کاظمین نیو کراچی اورمسجد و امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا چہرہ بے نقاب کرے اور ان کو گرفتار کر کے قانونی کاروئی کرئے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ گذشتہ روز نیو کراچی میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ کے دہشت گردوں نے مسجد و امام بارگاہ پر حملہ کیا اور گولیاں چلائیں جبکہ بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ کے دہشت گردوں نے شاہ فیصل کالونی میں واقع مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن پر دہشت گردانہ حملہ کیا اور مسجد و امام بارگاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ان کاکہنا تھا کہ مساجد و امام بارگاہوں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عالمی استعماری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر پاکستان بھر میں مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مولانا صادق رضا تقوی نے چار روز قبل گرفتار کئے جانے والے پانچ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ریاستی ادارے ناصبی تکفیری کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور دوسری جانب شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز گھروں سے اغوا کر کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جا رہی ہیں۔صادق تقوی کاکہنا تھا کہ پانچ شیعہ نوجوانوں میں سے چار سگے بھائی ہیں جن کو چار روز قبل ان کی رہائش گاہ سے اغوا کر لیا گیا تھا جبکہ پانچویں شیعہ نوجوان کو بھی آفس سے گھر آتے ہوئے تین روز قبل گرفتار کیا گیا تاہم متعصب پولیس انتظامیہ اور حساس اداروں میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سرپرست شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش کر ہے ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو حکومتی ایوانوں تک پہنچنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور ملت جعفریہ اپنے حقوق اور دفاع کے لئے راست اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button