پاکستان

شیعہ قائدین کی جانب سے شیعہ مخالفت پرA.R.Y News Channel کی شدید مذمت

mubashir luqmanشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق A.R.Y News Channel پر مکتب اہلبیت (ع)کی تعلیمات کے خلاف زہریلے پروپگینڈے پر مشتمل پروگرام نشر ہونے کے ردِ عمل میں پورے پاکستان میں شیعیانِ حیدر کرار (ع)میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شیعہ قائدین ، علماء اور اسکالرز نے بھی اس شیعہ دشمن پروگرام کے نشر ہونے پر A.R.Y News Channelکی انتظامیہ اورکھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان پر شدیدتنقید اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ A.R.Y News Channelکی انتظامیہ اور میزبان حضرات بارہا اسلام دشمن ،انسانیت دشمن اور حکومتی سطح پر نامزد کالعدم تکفیری دہشت گردگروہوں کے سربراہان کو اپنے پروگرامات میں مدعو کر تے رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی ہیں جو شیعوں کے بھی قاتل ہیں اور سنیوں کے بھی قاتل ہیں ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔
معروف شیعہ اسکالر علامہ حسن ظفر نقوی نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیوٹ نیوز چینلز کے پروگرامات میں حکومتی سطح پر اعلانیہ دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں اور شخصیات کا آنا اور ان پروگرامات کا نشر ہونا حکومتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ وفاقی حکومت، پیمرا اور عدلیہ ان دہشت گردوں کے سربراہوں کے پرائیوٹ نیوز چینلز کے پروگرامات میں شرکت کرنے اور ان پراگرامات کے نشر ہونے پر سخت نوٹس لے کیوں کے ان پروگرامات میں ان کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے سوائے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کے کوئی بات نہیں کی جاتی۔
وا ضح رہے کہ A.R.Y News Channelکا میزبان مبشر لقمان جو عقیدے لے لحاظ سے قادیانی بتایاجاتا ہے اس کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ جو کہ حکومتی سطح پر پابندی لگنے کے بعد اب اہلسنت والجماعت کے نام سے فعال ہے کے سربراہ احمد لدھیانوی کو اپنے پروگراموں میں دعوت دے جب کے حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کو نام بدل کر فعالیت کرنے اور اس تنظیم کی کسی بھی فعالیت یہ اس سے وابستہ کسی بھی شخصیت کو ٹی وی پروگرامات میں نشر کرنے کی سخت ممانعت کی گئی ہے ۔ احمد لدھیانوی نے ہمیشہ مبشر لقمان کے پروگرامات میں شرکت کر کے شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دی ہے، اس نے ہمیشہ ان پروگرامات میں آکر شیعہ عقائد پربراہِ راست حملے کیئے ہیں ۔
شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے A.R.Y News Channelکو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ A.R.Y News Channelتکفیری دہشت گردوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے ۔ ملت تشیع آزادی اظہارِ رائے اور آزاد صحافت پر پورا یقین رکھتی ہے البتہ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کسی بھی مسلمہ مسلک کے خلاف سرِ عام ہرزہ سرائی کرے اور اگر حکومت نے اس طر ح کی فرقہ پرست ، دہشت گرد اور شیعہ سنی اتحاد دشمن شخصیات کو ٹی وی پروگرامات میں آنے سے نہیں روکا تو پاکستان میں فرقہ واریت کا ناسور اور پروان چڑھے گااور پھر وہ آگ لگے گی جو بجھائے نہ بجھے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز A.R.Y News Channel کے پروگرام کھرا سچ جس کا میزبان قادیانی مبشر لقمان ہے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کو دعوت دی گئی تھی اور اس نے حسبِ سابق شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کی اور شیعہ عقائد(مذہب حقہ )پربراہِ راست حملے کیئے ۔اس نے اپنے من گھڑت عقائد کو مسلمہ شیعہ عقائد کا نام دینے کی کوشش کی ۔یہ بات بھی واضح رہے کہ دین مبینِ اسلام کہ خلاف ماضی میں اٹھنے والے کسی بھی فتنے(ملعون سلما ن رشدی ،ملعونہ تسلیمہ نسرین وغیرہ )کاتعلق مکتبِ اہلبیت(ع) سے نہیں بلکہ اسی تکفیری گرو ہ سے ہے۔مکتبِ تشیع کی بنیاد خالص عقیدۂ توحید پر قائم ہے اور مکتب اہلبیت (ع)عقیدۂ ختم نبوت پر کاملاً یقین رکھتا ہے اور حضرت محمد مصطفی(ص)کو خاتم ا لا نبیا ء اورامیر المومنین حضرت علی (ع) کوان کا جانشینِ بر حق سمجھتا ہے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ کے سر غنہ کو فقط اپنی چینل کی مشہوری کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور A.R.Y News Channel کے مالک حاجی عبدالرزاق اورC.E.O سلمان اقبال کے لیئے یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
شیعہ قائدین ، علماء اور اسکالرز نے A.R.Y News Channelکی انتظامیہ سے فوراًاس قسم کے دل آزارپروگرامات کی بندش اور مبشر لقمان کی برطرفی کامطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت سے مبشر لقمان اور احمد لدھیانوی کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button