پاکستان

کوئٹہ میں شیعیانِ حیدر کرار کا قتل عام جاری مذید 3مومنین شہیداور حکومت صرف تماشائی

shaheedشیعت نیوز کے نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج ا مریکی سعو دی نواز تکفیری کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائر نگ کے نتیجے میں صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں 3مومنین کو شہید کر دیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلح دہشتگردوں نے ٹیکسی میں سوار2شیعہ مومنین کوبیدردی سے فائرنگ کر کے شہید کردیا ان مومنین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب یہ ٹیکسی میں سوار کوئٹہ کے مصروف ترین قندہاری بازار سے گزر رہے تھے۔
مذید اطلاعات آنے تک ابھی ایک اور مومن کو کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے درندوں نے دہشتگردی کا نشانہ بنایاہے ۔ تمام شہداء کی میتیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
واضع رہے کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ چیعیان حیدر ترار کا قتل عام جاری ہے اور ہمارے نام نہاد سیکورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ عدلیہ کی طرف سے بیان بھی سامنے آچکا ہے کہ سکیورٹی اداروں میں موجود کالی بھیڑیں دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button