پاکستان

شیعہ مسافروں کو قتل کرنے والا تکفیری دہشت گر دگروہ گرفتار

taliban arestخیبر پختونخواہ کے علاقے کوہستان میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کر کے شیعہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ناصبی وہابی تکفیری دہشت گردوں کو عین اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک بس کو شاہرہ قراقرم پر روک کر شیعہ مسافروں کو قتل کرنے کے لئے گھات لگائے ہوئے تھے۔
سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے تکفیری دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار کوہستان اور مانسہر ہ کے درمیان سڑک پر گشت کر رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب جب گلگت بلتستان کے ڈی آئی جی پولیس علی شیر سے رابطہ کیا گیا تو ان کاکہنا ہے کہ وہ اس قسم کی کسی کاروائی کے بارے مین نہیں جانتے اور انہیں اس قسم کے واقع کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔گلگت بلتستان پولیس انتظامیہ کاکہنا ہے کہ انہوں نے گلگت اور بلتستان آنے والے تمام راستوں میں حفاطتی انتظامات کر رکھے ہیں اور اپنی حدود میں تحفظ کی یقین دہانی دلائی ہے۔
منگل کے روز ڈسٹرکٹ دیامر اور کوہستان کے اعلی افسران نے چلاس کے مقام پر ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ گلگت بلتستان آنے والے راستوں حتی المقدور محفوظ بنایا جائے۔اجلاس میں حکام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تمام راستوں میں چوکیاں قائم کی جائیں تا کہ تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button