پاکستان

علامہ ناصر عباس جعفری کی صوبہ بدری نا کام بنانے والے 12 سرکاری ملازمین معطل

mehdi shahگلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزید 12سرکاری ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کی حکومت نے ان ملازمین کو بھی قط اس لیے نوکریوں سے معطل کیا ہے کہ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی صوبہ برری کی سازش کو ناکام بنایا تھا ان ملازمین کی کا تعلق بلتستان کے علاقے کا چھورا ضلع سے ہے
ان کی معطلی کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں ۔اس سے قبل 48 سرکاری ملازمین کو بھی اسی جرم میں معطل کیا جاچکا ہے یادرہے کہ پاکستان بھر سے شدید احتجاج اور مذمت کے بعد علامہ ناسر عباس جعفری کی صوبہ بدری اور صوبہ میں داخلے پر پابندی کے احکامات واپس لے لیے گے تھے لیکن صوبائی ملازمین کی معطلی کے احکامات تاحال واپس نہیں لیے گئے ہیں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اس سلسلے مین ڈی سی سے ملاقات کرچکے تھے۔مجلس وحدت کے رہنماوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر جمعہ الوداع سے قبل ئیہ ملازمین نوکریوں پر بحال نہ کیے گے تو ایک عظیم احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا

متعلقہ مضامین

Back to top button