پاکستان

شیعہ علماء کونسل شہدادکوٹ کے رہنماء پرقاتلانہ حملےکی ایف آءی آر ناصبی وہابی کالعدم تنظیم کے خلاف درج

geo firشیعہ علماء کونسل شہدادکوٹ کے ضلعی صدرحاجی شفقت علی ہاڑہوپرقاتلانہ حملے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کاسلسلہ جاری ہے۔جبکہ
شیعہ علماء کونسل کے وفد نے حاجی شفقت علی کے بھتیجے صابرہاڑھوکی معیت میں ای سیکشن تھانہ شہدادکوٹ میں منظورسولنگی،محمدنوازسولنگی،امیرجان بروہی اورعبدالجباربروہی کے خلاف ایف آئی آردرج کرالی ہے۔شہدادکوٹ شہرکے مرکزی چوک کوٹوموٹوپراحتجاجی کئمپ لگایاگیااورمسلسل احتجاج کیاجارہاہے ،تاجرین اورشہرکی کاروباری برادری نے شیعہ علماء کونسل کے عمائدین کے ساتھ ملاقات اور اظہارہمدردی کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی جس پرشیعہ علماء کونسل نے آج جمعرات کو ہونے والے احتجاج اورشٹرڈاؤن کی کال کوواپس کرلی ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق کل جمعہ کے روزشہرکے مرکزی چوک کوٹوموٹوپراحتجاجی نمازجمعہ اداکی جائے گی ۔ادھرحاجی شفت علی ہاڑھو کو لاڑکانہ اسپتال سے کراچی منتقل کیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button