پاکستان

شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پیراون زینب (س) کا کوئٹہ میں احتجاجی ماتمی ریلی

women protest quettaکوئٹہ: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاج نیچاری امام بارگاہ علمدار روڈ پر منعقد کیا گیا ۔ جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدد میں شریک تھی جو بعد میں احتجاجی ماتمی ریلی میں تبدیل ہوگیا۔ اور اس کا ختتام ہزارہ شیعہ قبرستان پر ہوا ، احتجاج میں شریک ہزاروں پیروان زینب

(س)حکومت کی نااہلی کے خلاف نعرے لگا رہی تھی ۔ ان کا کہنا تھا قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں ہونے والی شیعہ نس کشی کو روکنے میں نا کام ہوچکی ہے،خواتین نے ہاتھوں میں میں شہداء کی تصاویر بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جن میں ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی روکنے اور ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ روکنے اور مطالبات درج تھے انہوں نے لبیک یاحسین ؑ کے نعرے بھی لگائے ، ہزارہ شیعہ قبرستان پہنچ کر انہوں نے اپنے شہداء کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ گزشتہ ایک ہفتے میں انیس شیعہ ہزارہ مسلمان شہید کیے جاچکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button