پاکستان

ڈی آئی خان: کالعدم دہشتگرد تنظیم فائرنگ سے ملک احمد حسین شہید

shaheedڈی آئی خان: کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ و لشکر جہنگوی کی فائرنگ سے بستی دی والا سے تعلق رکھنے والے ۳۸ سالہ شیعہ مومن ملک احمد حسین کو کوٹلی امام بارگاہ کے قریب شہید کر دیا گیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق  ڈی آئی خان کے علاقے بستی دی والا سے تعلق رکھنے والے ۳۸ س الہ شیعہ مومن ملک احمد حسین کو کوٹلی امام بارگاہ کے قریب کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ و لشکر جہنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے آپنی دہشتگری کا نشانہ بناتے ہوئے  فائرنگ کر دی، اور ملک احمد حسین موقے پر ہی شہید ہو گئے،جبکہ قریب ہی موجود تبارک شاہ زخمی ہوئے، جنہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
واضع رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے مُسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور نام نہاد سکیورٹی دارے اور حکومت خاموش تماشائی بنے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button