پاکستان

کراچی: پولیس کا شیعہ آبادی انچولی میں حملہ

shellingکراچی کے علاقے انچولی میں جنازہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، شدید شیلنگ، امام بارگاہ کا تقدس پامال، متعدد مومینین گرفتار
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں جنازہ جلوس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور اندھادھند شیلنگ کردی، جبکہ علاقہ میں متعدد خواتین اور بچے شیلنگ سے پریشان ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آج شہید ہونے والے تاسیر عباس اور دو روز قبل شہید ہونے والے ڈاکٹر محسن کی نماز جنازہ کے بعد جب دونوں شہیدوں کا جنازہ روڈ پر لایا گیا تو پولیس نے اندھادھند شیلنگ شروع کردی اور اٹھی چارج بھی کیا، پولیس انچولی سوسائٹی کے مرکزی مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا تک گھس کر شیلنگ کرتی رہی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے متعدد شیعہ مومینین کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس پر علاقے میں مومینین کا پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا ۔رہی ہے۔
جبکہ ایک طلاعات کے مطابق، ویز داخلہ سندھ منظور وسان کی حکم پر پولیس نے شیعہ آبادی (انچولی سوسائٹی) پر حملہ کیا اور متعدد مومینین کو گرفتاربھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button