پاکستان

ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ، شیعہ جوان زخمی

shiitenews exclusiveنیوکراچی کے سیکٹر الیون ڈی میں ناصبی وہابی دہشت گردوں نے دوکان پر فائرنگ کرکے غازی پکوان کے مالک اکبر  علی کو شدید زخمی کردیا، شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شب ۹ بجے کے بعد نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں ناصبی وہابی دہشت گردوں نے غازی پکوان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 42 سالہ اکبر علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔

 

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اکبر علی غازی پکوان سینٹر کے مالک ہیں اور وہیں پر رہائش پزیر ہیں،اکبر علی  6 بچوں کے واحد کفیل ہیں۔

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اکبر علی کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اس وقت شدید ذخمی کردیا جب وہ غازی پکوان پر کام میں مصروف تھے، اکبر علی کو  ابتدائی طبی امداد کے لئے فوراً عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، اکبر علی کے دو گولیاں لگیں، ایک ٹانگ میں اور دوسری دل کے قریب سینے میں، ابتدائی طبی امداد کے بعد اکبر علی کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا اور آخری اطلاعات کے مطابق انکا آپریشن جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button