پاکستان

ملت اسلامیہ جہان اسلام کی حفاظت کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صیہونی طاقتوں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، آغا راحت الحسینی

agha rhatارتقاء تنظیم و دفاع وطن” کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ والجماعت امامیہ جامع مسجد گلگت کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو ملت اسلامیہ پاکستان اور مسلم ریاستوں کی حفاظت کے لئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صیہونی طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

گلگت: حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ اتحاد ملت اسلامیہ اور دفاع وطن، موجودہ حالات میں سب سے زیادہ ضرورت اور اہمیت کا حامل ہے اور مسلمانوں کو ملت اسلامیہ پاکستان اور مسلم ریاستوں کی حفاظت کے لئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صیہونی طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضروت ہے، آج ملت اسلامیہ بے شمار چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے جسکی وجہ سے ایک دوسرے کے مقام کو تسلیم کئے بغیر متحد ہونا ایک خواب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لئے تعلیم کی اشد ضرورت ہے اور نوجوان معیاری تعلیم کے ذریعے امت کی خدمت کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او کے 25ویں کنونشن "ارتقاء تنظیم و دفاع وطن” کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کنونشن کا انعقاد کر کے امامیہ طلبہ نے وطن عزیز کے ساتھ والہانہ وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت واجب ہے۔ کنونشن سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر اقتدار حسین قمبری، سید تنویر حسین رضوی، سابق صدر آئی ایس او شاہد رضا اور نومنتخب صدر علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button