پاکستان

بلوچستان:مستونگ میں زائرین کی بس پر ناصبیوںکا حملہ،چھبیس زائرین شہید

315373 295024830514339 100000204739156 1401876 1348554295 nکوئٹہ سے ایران جانے والی زائرین کی بس پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے حملہ کر کے چھبیس سے زائد زائرین کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں منگل کے روز کوئٹہ سے ایران جانے

والی زائرین امام رضا علیہ السلام کی بس پر کالعدم دہشت گرد گرہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردون کے ناصبی وہابی یذیدی درندوںنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں چھبیس زائرین امام رضا علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں جبکہ پچیس سے زائد شدیدذخمی ہیں۔

واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد وں نے زائرین امام رضا علیہ السلام کی بس کو مستونگ کے قریب لکھ پاس کے مقام پر روک کر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جبکہ آدھے گھنٹے تک ناصبی وہابی دہشت گرد بس پر گولیوں کی بوچھاڑ کرتے رہے لیکن پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سے کوئی نہ پہنچا ۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ذخمی زائرین انتہائی شدید ذخمی ہیں جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اگر ان کو فوری علاج معالجہ فراہم نہ کیا گیا تو شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،شیعہ علماء کونسل،شیعہ کانفرنس بلوچستان اور آئی ایس او سمیت دیگر ملی و قومی تنظیموں نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے،اور تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے،شیعہ رہنماؤں اور عوام میں شدید غم غصہ کی لہر پائی جاتی ہے ،رہنماؤں کاکہنا ہے کہ بلوچستان حکومت امریکی وصیہونی آلہ کاروں کے ساتھ مل کر ملت جعفریہ کی نسل کشی میں مصروف عمل ہے جس کی واضح مثال گذشتہ دنوں القدس ریلی میں ذخمی ہونےو الے تین معصوم اور بے گناہ شیعہ نوجوانوںکو گرفتار کر لیا گیا لیکن گزشتہ طویل عرصہ سے ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور زائرین کی بسوں پر حملہ کرنے والوں کو کھلہ چھٹی دے رکھی ہے،ان کاکہنا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک احمق ترین آدمی ہیں جنہیں حکومت زیب نہیں دیتی لہذٰا انہیں فوری مستعفی ہونا چاہئیے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو ماہ قبل انتیس جولائی کو بھی کالعدم ناصبی وہابی دہشت گرد گروہوں نے زائرین کی ایک بس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں بھی سات سے زائد شیعہ زائرین
شہید ہو گئے تھے۔
تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے لئے جانے والے شیعہ رضاکاروں پر بھی ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں مزید تین شیعہ نوجوان ذخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button