پاکستان

ملک اسحاق کی پنجاب میں سرگرمیاں/ خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کو انتباہ

SHIITENEWS shia dushmani خبر رساں ایجنسی سے معلوم ہوا ہے کے مملکت پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے وزیر اعلی پنجاب کو انتباہ دیا ہے کے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکرَجھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کی سر گر میوں کی وجہ
سے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کے لشکرَجھنگوی کے رہنما ملک اسحاق صوبے میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ بن سکتا ہے

واضع رہے کے ملک اسحاق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا رہنما ہے اُن کی تنظیم کو ملک دُشمن قرار دے کر کالعدم قرار دیا گیا تھا، مگر لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ مہینے بدنام زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق کو بری کر دیا، جس بعد بدنام زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق پنجاب کے مختلف وعلاقوں میں سرِعام جلسے جلوس کر رہاہے جس میں شیعت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، وہ جس علاقے سے گزرتاہے معصوم شیعوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناتا ہے، چند تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کے ملک اسحاق کی رہائی کے پیچھے پنجاب حکومت کے خفیہ معاہدات پوشیدہ ہیں،

اب دیکھنا یہ ہے کے حکومت پنجاب خفیہ ایجنسیوں کے انتباہ پر کام کرتی ہے یا مثلِ ماضی کالعدم تنظیموں کے ساتھ اپنی الیکشن کمپین چلاتی ہے 

http://www.urdu.shiitenews.com/index.php?option=com_content&view=article&id=3724:2011-09-18-21-10-16&catid=50:2010-03-11-05-13-44&Itemid=37

متعلقہ مضامین

Back to top button