پاکستان

کوئٹہ اور کراچی میں ہزارہ قوم کے قتل عام کے خلاف ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

shiitenews Mughal Hazara 1کوئٹہ اور کراچی میں ہزارہ قوم کے قتل عام کیخلاف ہزارہ مغل یکجہتی فورم پاکستان کے چیرمین کے کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے ہزارہ قوم کے بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی . ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے زیرانتظام کراچی پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مثاہرہ بھی کیا گیا ۔ظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جن پر کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف طعرے درج تھے احتجاج کے دوران ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے صدر حاجی قمرالدین، نائب صدر سید مرزا حسین اور جنرل سیکرٹری مرزا شیر نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کو انٹریودیتے ہوئے کوئٹہ میں عید الفطر دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات کی پرزور مذمت کی اور چیف جسٹس پاکستان سے کوئٹہ اور کراچی میں ہزارہ قوم کا قتل عام نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.
 

متعلقہ مضامین

Back to top button