پاکستان

بھکر،کالعدم تنظیم کا 25 ستمبر کو جلسہ کا پروگرام، ملت تشیع شہید مہدی رضا کا چہلم منائیگی

shiitenews banned sipah sahaba malik ishaqکالعدم تنظیم نے بھکر میں 25 ستمبر کو جلسہ کا پروگرام بنایا ہے جس کے تناظر میں ملت تشیع نے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مہدی رضا کےچہلم کی تقریب بھی اسی روز منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے  بتایا کہ 25 ستمبر کو بھکر میں کالعدم جماعت کا جلسہ ہے جس میں دہشتگرد ملک اسحاق بھی شرکت کرے گا، اسی روز ہم نے دریا خان میں شہید مہدی رضا کا چہلم رکھا ہے، انہوں نے ان خیالات اظہار مرکزی جامعہ مسجد دریا خانمیں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ دریا خان میں گزشتہ چند مہینوں سے کالعد تنظیم کے شرپسند اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں ، گزشتہ چھ ہفتوں میں دو شیعہ نوجونوں کو بے دردی سے شہید گیا اور قانوں پر عمل داری کے ذمہ داران ٹس سے مس نہیں ہوئے جس کی وجہ سے شرپسندوں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں اور علاقہ میں آئے روز جلسے اور ریلیاں منعقد کر کے شیعیان حیدر کرار کے خلاف اشتعال انگیز نعرہ بازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بد نام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق کی رہائی کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازشیںزورپکڑ چکی ہیں ،ملک اسحاق کا25 ستمبر کا دورہ بھکر بھی بھی انہی سازشوں کا حصہ ہے اس لیے ضلعی پولیس و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لے ۔ انہوں نے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرنے پر پنجاب حکومت کو زبر دست تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) منافقانہ پالیسی کے تحت دہشت گردوں سے روابط بڑھا رہی ہے تاکہ الیکشن کے دوران سیاسی مفادات حاصل کیے جا سکیں ، اسے لاشوں پر سیاسات کرنے کی پالیسی ترک کرنا ہو گی ۔ علامہ اصغر عسکری نے اعلان کیا کہ 25 ستمبر کو دریا خان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مہدی رضا کا چہلم منایا جائے گا جس میں علاقہ بھر کے مومنین بھر پور انداز میں شریک ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button