پاکستان
شہید مختار عباس بخاری کا قتل،توحید بریگیڈ ملوث۔۔۔سی آئی ڈی پولیس کا دعویٰ
![shiitenews shaheed mukhtar bukhari](images/stories/2011/septembar/shiitenews_shaheed_mukhtar_bukhari.jpg)
![shiitenews TawheedBrigade](images/stories/2011/septembar/shiitenews_TawheedBrigade.jpg)
واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ نے یہ ذمہ داری بھی قبول کی ہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں قتل کئے جانے والے نیوی کے آفیسر نفیس عباسی کو بھی اسی گروہ کے دہشت گردوں نے نشانہ بنا یا تھا۔
دوسری جانب پولیس نیول آفیسر نفیس عباسی کے قتل کی وجوہات اور مقاصدف جاننے سے تاحال قاصر رہی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ شیعہ وکیل شہید مختار عباس بخاری کا قتل فرقہ وارانہ سازش کے تحت ہوا ہے جبکہ شہید مختار عباس بخاری کالعدم سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے ان افراد کے مقدمات کی پیروی کر رہے تھے جن پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے لیڈروں کو قتل کرنے کا الزام عائد تھا تاہم توحید بریگیڈ جو کہ وہابی دہشت گرد گروہ ہے نے شہید مختار عباس بخاری کو اس لئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور شہید کر دیا۔
سی آئی ڈی پولیس کے ایس ایس پی چوہدری اسلم کا کہناہے کہ توحید بریگیڈ نامی دہشتگرد گروہ کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم اب تک جمع ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ کے مقاصد میں اہم سرکاری افسران اور شیعہ افراد کو قتل کرنے کے منصوبوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ناصی وہابی دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ کی جانب سے آن لائن پوسٹ کئے گئے بیان میں واضح طور پر موجود ہے کہ جس میں انہوں نے نیول آفیسر نفیس احمد اور شیعہ وکیل مختار عباس بخاری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبو ل کی ہے ۔دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ کا پیغام کئی ایک انٹر نیٹ فورمز پر موجود ہے کہ جس میں واضح طور پر شیعہ شخصیات اور سرکاری اعلیٰ ذمہ دارو ں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔