پاکستان

سفر کربلا کا آغاز،ملک بھر میں عزاداری کے اجتماعات

shiitenews_28rajab_2011اٹھائیس رجب بمناسبت روانگی اہل بیت علیہم اسلام از مدینہ تا کربلا کے عنوان سے ملک بھر میں عزاداری کے اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندوںکی رپورٹ کے مطابق اٹھائیس رجب المرجب کی مناسبت سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سفر کربلا کے آغاز کے عنوان سے مجالس و جلوس ہائے عزاء کے اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اٹھائیس رجب سن ساٹھ ہجری کو حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ مدینہ سے سفر کربلا کا آغاز کیا تھا تا کہ فاسق و فاجر ملعون یذید سے اسلام کی پامالی کو بچایا جائے۔
کراچی میں اٹھائیس رجب کی مناسبت سے تمام مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ مرکزی جلوس عزاء جعر طیار سوسائٹی ملیر میں نکالا جا رہاہے جہاں پر شہر بھر سے لاکھوں عزادران امام حسین علیہ السلام شریک ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی و سینہ زنی کر {youtubejw}NzMU-PV6yPk{/youtubejw}رہے ہی

متعلقہ مضامین

Back to top button