پاکستان

پاکستانی غزہ کر م ایجنسی پاراچنار کو طالبان دہشت گردوں کے محاصرے سے آزادی کے لئے حکومت جامع حکمت عملی وضع کرے, ضامن عباس

shiitenews_youth_of_parachanrپاکستانی غزہ کر م ایجنسی پاراچنار کو طالبان دہشت گردوں کے محاصرے سے آزادی کے لئے حکومت جامع حکمت عملی وضع کرے،عالمی اداروں اور حقوق انسانی کی عالمگیر تنظیموں کی کرم ایجنسی پاراچنار کے 8لاکھ انسانوں کی طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں محصوریت پر خاموشی سوالیہ نشان ہے،حکومت پشاور تا پاراچنار سڑک پر طالبان دہشت گردوںکا قبضہ ختم کروانے میں فوری اور مثبت کردار ادا کرے۔
ضامن عباس،عباس علی طوری اور دیگر کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب
پاکستانی غزہ کر م ایجنسی پاراچنار کو طالبان دہشت گردوں کے محاصرے سے آزادی کے لئے حکومت جامع حکمت عملی وضع کرے،عالمی اداروں اور حقوق انسانی کی عالمگیر تنظیموں کی کرم ایجنسی پاراچنار کے 8لاکھ انسانوں کی طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں محصوریت پر خاموشی سوالیہ نشان ہے،حکومت پشاور تا پاراچنار سڑک پر طالبان دہشت گردوںکا قبضہ ختم کروانے میں فوری اور مثبت کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار یوتھ آف پاراچنارکے مرکزی رہنماؤں ضامن عباس،عباس علی طوری اور دیگر نے کراچی پریس کلب کے باہر کرم ایجنسی پاراچنار کے چار سالہ محاصرے کے خاتمہ کے لئے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرے میں سینکڑوں پارچنار اور کرم ایجنسی کے نوجوانوں نے سمیت بزرگوں نے شرکت کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستانی غزہ ۔۔۔پاراچنار،پاراچنار سے طالبان دہشت گردوں کا محاصرہ ختم کروایا جائے،حکومت طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کی بجائے فوجی آپریشن کرے،عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان سمیت امریکا مردہ باد اور اسرائیل نا منظور کے نعرے آویزاں تھے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور عالمی ادارے پاکستانی غزہ کرم ایجنسی پاراچنار سے طالبان دہشت گردوں کا محاصرہ ختم لروائے اور طالبان دہشت گردوں کا قلع قمع کرے،ان کاکہنا تھا کہ گذشتہ چار برس سے پاراچنار اور کرم ایجنسی کے آٹھ لاکھ سے زائد معصوم اور نہتے عوام طالبان دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں اور خوراک و ادوایات جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کی وجہ سے زندگی کی امیدیں ختم کر چکے ہیں ،انکاکہنا تھا کہ فلسطینی غزہ کے محصورین کی مانند پاکستان میں بھی صہیونی آلہ کار طالبان دہشت گردوں نے کرم ایجنسی پاراچنار کو غزہئ پاکستان بنا دیا ہے ۔
یوتھ آف پاراچنار کے مرکزی رہنماؤں ضامن عباس اور عباس علی طوری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد الطاف حسین،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی،چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری،پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد نواز شریف،پاکستان مسلم لیگ ،ق،کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر،جمعیت علمائے اسلام ،ف،کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے اپیل کی کہ وہ خدارا ،خدارا،پاکستان کی غزہ کرم ایجنسی اور پاراچنار کے آٹھ لاکھ سے زائد معصوم اور نہتے عوا م کی جانوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں اور امریکی و صہیونی آلہ کار طالبان دہشت گردوں سے کرم ایجنسی کے عوام کو نجات دلانے میں اپنا حق ادا کریں ،رہنماؤں نے واضح کیا کہ کرم ایجنسی پاراچنار میں نہ صرف زندگی تنگ ہو گئی ہے بلکہ طالبان دہشت گرد لوگوں کو مختلف مقامات سے اغوا کر کے
بھاری تاوان بھی حاصل کر رہے ہین جبکہ تاوان نہ ملنے کی صورت میں انسانوں کو جانوروں کی طرح ذبح کر دیا جاتا ہے ،صرف یہی نہیں بلکہ اگر کوئی مسافر بس کر ایجنسی پاراچنار کی جانب سفر کرے تو راستے میں مسافروں کو بموں اور بھاری گولہ بارود کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ گزشتہ چار برس کے محاصرے کے دوران اب تک طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ اور معصوم جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے لیکن حکومت تاحال طالبان دہشت گردو ں کے خلاف کسی قسم کی مؤثر کاروائی سے گریز کر رہی ہے جو کہ انتہائی حیرت انگیز ہے،انکاکہنا تھا کہ کرم ایجنسی پاراچنار کے عوام محب وطن ہیں اور ان مشکل ترین حالات میں بھی مملکت پاکستان کی حفاظت کی خاطر طالبان دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی پاکستان کی حفاظت کی خاطر قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے،اس موقع پر مظاہرین نے امریکا مردہ باد،اسرائیل نامنظور ،پاراچنار کا محاصرہ ختم کرو،طالبان دہشت گردو ںکا قلع قمع کرو سمیت دیگر نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ پاراچنار روڈ جلد از جلد کھلوائی جائے اور امن و امان قائم کرنے کے
لئے ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے ۔
shiitenews_yob_1
shiitenews_yop_2shiitenews_youth_of_parachanr

متعلقہ مضامین

Back to top button