پاکستان

عظمت شہداء کانفرنس ہفتہ کو منعقد ہو گی

mwm_2مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سانحہ عاشورا امام حسین علیہ السلام،سانحہ اربعین سمیت سانحہ یوم علی علیہ السلام لاہور اور سانحہ یوم القدس ریلی کوئٹہ میں امریکی و صہیونی آلہ کاروں کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تجدید عہد وفا کی مناسبت سے ”عظمت شہداء کانفرنس”مورخہ 29جنوری 2011ء کو شہید بھوجانی ہال ،نزد محفل شاہ خراسان  روڈ پر 9بجے شب منعقد کی جائے گی۔
شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہداء سے تجدید عہد وفا اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ”عظمت شہداء کانفرنس”کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین ،شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولا نا ناظر عباس تقوی جبکہ دیگر شیعہ ملی تنظیموں اور اداروں کے رہنما بھی خطاب کریں گے،ان کاکہنا تھا کہ شہر بھر کے مشہور و معروف نوحہ خواں اپنا کلام بھی پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ ”عظمت شہداء کانفرنس” مین عوام الناس کی شرکت کی سہولت کے لئے تمام علاقوں سے مساجد اور امام بارگاہوں سے فری ٹرانسپورٹ کا بھی بندو بست کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button