سانحہ کربلا گامے شاہ،ایک اور ذخمی شہید

پاکستان کے صوباءی دارلحکومت لاہور میں یوم علی علیہ السلام۲۱رمضان المبارک کو مرکزی جلوس عزاء میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے نتيجہميں زخمي ہونے والا شیعہ نوجوان اشفاق حسین شدید ذخمی ہو گیا تھا تاہم ذخموں کی تاب نہ لاتے ہؤے گذشتہ روز لاہور کے مقامی اسپتال میں شہید ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ اکیس رمضان المبارک کو یوم علی علیہ السلام کے موقع پر کربلا گامے شاہ کے باہر عزادروں کے اجتماع میں دو خودکش حملے ہوئے تھے جن میں فوری طور پر پنتالیس کے زیادہ عزادار شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے،جبکہ گذشتہ روز اشفاق حسین کی شہادت کے بعد شہداء کی تعداد ۵۲ ہو چکی ہے۔








