پاکستان

پشاور میں جلوس عزاء پر حملہ امریکی اور صہیونی ایجنٹوں کی کاروائی ہے،شدید مذمت کرتے ہیں

ISOامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر عباس طوری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں نویں محرم الحرام کے روز پشاور میں نکالے گئے جلو س ہائے عزاء پر ہونے والی سفاکانہ دہشت گردی اور خود کش حملے کو امریکی اور صہیونی آلہ کاروں کی شکست خوردہ کاروائی قرار دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے سے ٹیلی فون پر بات  چیت کرتے ہوئے مرکزی رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عامر عباس طوری کاکہنا تھا کہ پشاور میں جلوس عزاء پر خود کش حملہ کرنے والے انتہائی بزدل اور مکار ترین لوگ ہیں جو کہ اپنے غیر ملکی آقاؤں امریکا اور اسرائیل کی آشیر باد سے مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں ،انہوںنے واضح کیا کہ عزادرای ئ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری شہہ رگ حیات ہے اور اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے ملت جعفریہ کے جوان وپیر کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ،انہوںنے خود کش حملے میں شہید ہونے والے کم سن بچے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوءے تعزیت پیش کی اور حملے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں ذخمی ہونے والوںسے اظہار ہمدردی کیا۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنماکاکہنا تھا کہ دشمنان اسلام و ملت عزاداری کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم عزاداری ئ سید الشہداء کی خاطر ہر جوان اور ملت جعفریہ کا بچہ بچہ اپنی جانوں کو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے پیغام اور ان کی سیرت پر قربان کرنے کو تیار ہے۔
انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں روز عاشورا امام حسین علیہ السلام کو نکالے جانے والے عزاداری کے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کئے جائے اور پشاور یاد گار چوک پر جلو س عزاء میں حملہ کرنے والے اصل محرکات کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مرکزی رہنما کاکہنا تھا کہ بہاولپور کے نواحی علاقے میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کی جانب سے جلوس عزاء پر حملہ اور فاءرنگ انتہاءی گھناؤ نا فعل ہے حکومت کو چاہییے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن کرے اور عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو ذخمی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جاءے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button