پاکستان

اسلام سادہ زیستگی کا درس دیتا ہے،محمد (ص)و آل محمد کا ظرز زندگی بہترین عملی نمونہ ہے

zaki_baqriمحرم الحرام کی ساتویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ذکی باقری نے کہاہے کہ اسلام بہترین طرز زندگی سکھاتا ہے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کی حیات طیبہ اور طرز زندگی مسلمانوں کے لئے بہترین عملی نمونہ ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معروف شیعہ عالم دین علامہ ذکی باقری نے کراچی میں محفل شاہ خراسان میں ایام عزاء کی ساتویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے  ہوئے کہاہے کہ آج دنیا کے تمام معاشی اور سماجی مسائل کا حل صرف اور صرف سیرت محمد و آل محمد علیہم السلام میں مضمر ہے ،ان کاکہنا تھا کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو کہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ عالم انسانیت کے لئے نازل ہوئی ،لہذاٰ قرآن مجید اسلامی کی تھیوری ہے اور عملی نمونہ اہل بیت علیہم السلام کی حیات مبارکہ ہے۔
مولانا ذکی باقری کاکہنا تھا کہ مجالس عزاء کا مقصد صرف یہ نہیں کہ ہم فضائل بیان کریں اور سیرت آئئمہ علیہم السلام کو نہ اپنائیں ،ان کاکہنا تھا کہ ہمیں سیرت محمد و آل محمد علیہم السلام کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہو گا تبھی ہمارے معاشرے میں ایک اچھا معاشرہ جنم لے گا ،انہوںنے مزید کہا کہ آج دنیا شدید مسائل سے دو چار ہے جن میں ایک سب سے بڑا مسئلہ معیشت کی زبوںحالی ہے ،جس کے نتجہ میں دو طبقات جنم لے چکے ہیں ایک وہ ہیں جن کے پا سسب کچھ ہے اور وہ اس سوچ میں ہیں کہ کیا استعمال کریں جبکہ اسی کے مقابلے میں ایک اور طبقہ ہے جس کے پا سکچھ بھی نہیں وہ بھی یہی سوال کرتا ہے کہ کیا استعمال کریں؟
ان کاکہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی زندگیوں میں ہمیں بہترین طرز ہائے زندگی ملتاہے جہاں مولائے کائنات جیسی عظیم ہستی خود اپنے ہاتھوں سے محنت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا گھر میں چکی پیستی ہوئی نظر آتی ہیں،انہوںنے کہاکہ ان شخصیات کے یہ عوامل ان کے لئے نہیں بلکہ رہتی دنیا تک کے مسلمانوں اور مومنین کے لئے ہیں ۔
مولانا ذکی باقری کاکہنا تھا کہ پس ہمیں چاہئیے اور بلخصوص حکمرانوں کو چاہئیے کہ خوف خدا کو دل میں رکھیں اور اللہ کے بنائے ہوئے قوانین کی پاسداری کریں ،ان کاکہنا تھا کہ آج بھی حکمران امریکی اور اسرائیلی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں اور اپنی ضروریات کے لئے انہی کی طرف رجوع کر رہے ہیں جس کے سبب تباہی اور بربادی کے دہانے پر جا پہنچے ہیں جبکہ قرآن و اہل بیت علیہم السلام نے زندگی گذارنے اور حکمرانی کے ایسے سنہرے اصول وضع کئے ہیں جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہیں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ اپنی زندگیوں کو سادی زیست کریں ،ہر انسان کو چاہئیے کہ جتنی چادر ہو اتنے ہی پاؤں پھیلائے۔اسموقع پر انہوںنے شہدائے کربلا کی یاد میں پسران زینب سلام اللہ علیہا جناب عون و محمد کے مصائب پڑھے جبکہ جناب سیدی زینب سلام اللہ علیہا کے مثالی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button