پاکستان

کوئٹہ :شہدائے القدس ریلی کوئٹہ کا چہلم ،عظیم الشان اجتماع

quetta-chelum-qudsکوئٹہ میں جمعہ کے روز شہدائے القد سریلی کوئٹہ کے چہلم کے سلسلہ میں احتجاجی جلسہ و مجالس کا پروگرام علمدار روڈ کوئٹہ پر منعقد کیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان صوبہ بلوچستان کی جانب سے جمعۃ الوداع یوم القدس ریلی کے دوران صہیونی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ستر سے زائد عاشقان بیت المقدس کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے ادا کیا گیا۔
جمعہ کے روز کوئٹہ میں علمدار روڈ پر شہدائے القدس ریلی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہدائے القدس ریلی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے  احتجاجی و تعزیتی اجتماع منعقد ہو ا جس میں ملک بھر سے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد ،علماء و اکابرین،ذاکرین،منقبت خوان،نوحہ خوانوں اور دانشوروں نے بری تعداد میں شرکت کی اور شہدائے القدس ریلی کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا عہد کیا کہ شہدائے القدس رلی کوئٹہ کی قربانیوں کو فراموش نہیںہونے دیا جائے گا کہ جن کی عظیم قربانیوں کے سبب آج ملت پاکستان بھی دنیاکی ان ملتوں میں شامل ہو گئی ہے کہ جن کا خون مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کےلئے استعمال ہوا ہے۔
شہدائے القدس ریلی کے چہلم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ ناصر عباس جعفری،علامہ امین شہیدی،علامہ مقصوڈومکی،علامہ ہاشم موسوی،علامہ جمعہ اسدی،علامہ مہدی نجفی،اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر عارف قنبری سمیت آئی ایس او بلوچستان کے صدر عامر عباس نے خطاب کیا ،جبکہ اجتماع میں ہزاروں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی ،شرکائے اجتماع نے ہاتھوں میں سیاہ و سرخ پرچم بلند کر رکھے تھے جن پر لبیک یاحسین علیہ السلام،لبیک یا امام زمان عج۔لبیک یا قدس،شہادت سعادت،کے اشعار آویزاں تھے جبکہ شرکائے اجتماع نے سروں پر سرخ پٹیاں بھی باند رکھی تھیں جن پر آزادیئ القدس کے اشعار آویزاں تھے،اس موقع شرکاء نے عالمی استعمار امریکا او ر اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور یوم القدس کے روز شہید ہونے والی شہدائے القدس کی شہادت کا ذمہ دار امریکی و صہیونی ایجنٹوں کو قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بم دھماکے میں ملوث صہیونی آلہ کار دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ،اس موقع پر اجتماع لبیک یاحسین علیہ السلام کے نعروں سے گونجتا رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button