پاکستان

عید الفطر سے پہلے اگر پاراچنار کا راستہ نہیں کھولا گیا تو جس طرح ترکی نے امدادی سامان روانہ کیا تھااسی طرح ہم بھی امدادی سامان لیکر پاراچنار جائینگے۔ علامہ راجہ ناصر

0عید الفطر سے پہلے اگر پاراچنار کا راستہ نہیں کھولا گیا تو جس طرح ترکی نے امدادی سامان روانہ کیا تھااسی طرح ہم بھی امدادی سامان لیکر پاراچنار جائینگے۔ علامہ راجہ ناصرحکمران اور ملک کی ہئیت مقتدرہ دہشت گردی،اور دہشت گردوں کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جس کا ناقابل تردید ثبوت پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور معتدل مزاج پاکستانیوں کا دہشت گردی کا شکار ہونا ہے ۔ملت جعفریہ ملکی استحکام اور ترقی کے لئے ماضی کی طرح ا پنا بھرپور کردار ادا کر ے گی ۔ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کو مملکت خداداد پاکستان میں امریکی ،اسرائیلی اور بھارتی ایجنڈے پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے،فرزندان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ مملکت کے عملی دفاع کے لئے تیار ہیں۔مقررین کا وحدت ملت کنونشن سے خطاب
اسلام آباد:( )حکمران اور ملک کی ہئیت مقتدرہ دہشت گردی،اور دہشت گردوں کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جس کا ناقابل تردید ثبوت پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور معتدل مزاج پاکستانیوں کا دہشت گردی کا شکار ہونا ہے ۔ملت جعفریہ ملکی استحکام اور ترقی کے لئے ماضی کی طرح ا پنا بھرپور کردار ادا کر ے گی ۔ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کو مملکت خداداد پاکستان میں امریکی ،اسرائیلی اور بھارتی ایجنڈے پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے،فرزندان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ مملکت کے عملی دفاع کے لئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی،عادل بنگش(مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان)،مولانا شبیر بخاری،آغا جواد نقوی،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ مقصود ڈومکی(رہنما کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین)،مولانا اعجاز بہشتی،مولانا عبد الخالق اسدی،علامہ عابد بہشتی،مولانا عسکر عسکری ،اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات ناصر شیرازی سمیت دیگر نے مرکزی امام بارگاہ روڈ G-6/2میں منعقدہ ”وحدت ملت کنونشن ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان کی تاریخ قربانیوں کی تاریخ ہے ،اور ملت جعفریہ کسی بھی صورت میں دشمنان اسلام و پاکستان کو اس بات کی اجازت نہین دے گی کہ دشمنان اسلام و پاکستان مملکت کو عدم استحکام کا شکار کریں ان کاکہنا تھا کہ ملک آگ و خون مین جل رہا ہے اور حکمران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ح
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک آج کا وحدت ملت کنونشن ملکی استحکام میں اہم سنگ میل ہے اور ہزاروں فرزندان اسلام نے آج ایسے حالات میںوحدت ملت کنونشن میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ جب ملک میں افراتفری کی صورت حال سے گزر رہا ہے اور دہشت گرد عناصر بیرونی عناصر امریکا ،اسرائیل اور بھارت کی ایماء پر ملک کی عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں،مگر پیروان شہید حسینیؒ کا عظیم اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ ملت جعفریہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لئے ماضی کی طرح آج بھی پر عزم اور آمادہ ہے ۔
وحدت ملت کنونشن کے اختتام پر مقررین نے متفقہ طور پر قراردیں پیش کیں ،قراردادوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
وحدت ملت کنونشن و استحکام پاکستان ریلی کی 27 نکاتی قرار داد
1 :     ملت جعفریہ کا یہ عظیم الشان اجتماع شہید قائد علامہ سید عارف حسن الحسینی قدس سرہ کی بائیسویں برسی کے موقع پر امام خمینی ؒ اور شہید قائد کی عظیم روح سے تجدید عہد اور رہبر عالم اسلام حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای سے تجدید بیعت کرتا ہے ۔
2 :     ملت جعفریہ کا عظیم الشان اجتماع پاکستان میں ملی وحدت ، ملکی استحکام اور سا لمیت کے حصول اور فرقہ واریت کے خلاف اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتا ہے ۔
3 :     یہ عظیم اجتماع پاراچنار کی شاہراہ کی گزشتہ 4 سالوں سے بندش اور حکومت کی مجرمانہ غفلت کی شدید مذمت کرتا ہے ۔
4 :     یہ عظیم اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ پاراچنار کے 5 لاکھ محصور عوام کی نجات کے لیے گذشتہ سال مری میں کیے جانے والے دو فریقی معاہدے پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے اور عید الفطر سے پہلے پہلے حساس مقامات پر فوجی چوکیاں قائم کرنے کے بعد ٹل پاراچنار راستہ کھول دیا جائے بصورت دیگر عید الفطر کے بعد اس شاہراہ کو کھولنے کے لیے کراچی سے پاراچنار تک ”امن مارچ ” کیا جائے گا جس میں معاشرے کے تمام طبقات من جملہ علماء ، ڈاکٹرز ، وکلاء ، صحافی ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے اور اس ”امن مارچ ” کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہو گی ۔
5 :     یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ پاراچنار میں بالش خیل کی زمینوں پر طالبان شدت پسندوں کی بنائی گئی بلڈنگز کو مکمل طور پر مسمار کر کے غیر قانونی قابضین کو فوراً علاقہ سے بے دخل کیا جائے ۔
6:     یہ اجتماع ضلع ہنگو میں عاشوار کے جلوس عزا کو روک دیئے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ شیعہ سنی عمائدین کے باہمی معاہدے کے مطابق فرزند رسول حضرت امام حسین – کے جلوس عاشوار کے پُر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔
7 :     ضلع ہنگو میں شاہو خیل ، اورکزئی ایجنسی اور علی خیل کے متاثرین کو مکمل ریلیف دے کر انہیں ان کے اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جائے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔
8:     یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں گرفتار مجرموں کو فوری سزائیں سنا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے اور کوئٹہ کے اطراف میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور تربیت گاہوں کو فوراً ختم کیا جائے ۔
9 :     یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ جن دہشت گردوں نے مستونگ میں بے گناہ شیعہ اساتذہ کو قتل کر کے بے غسل و کفن دفنانے پر مجبور کیا انہیں فوراً گرفتار کر کے نشانہ عبرت بنایا جائے ۔
10 :     یہ اجتماع حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ کوئٹہ میں 29 جون کو ”شہداء آرگنائزنگ کمیٹی ” سے کیے گئے معاہدے پر بلاتاخیر عمل کیا جائے ۔
11 :     یہ اجتماع کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کو امریکہ ، برطانیہ ، ہندوستان اور اسرائیل کی پاکستانی مسلمانوں کی یکجہتی کے خلاف وطن عزیز کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی تنظیموں کو آ ہنی ہاتھوں سے روکا جائے ۔
12 :     یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ فرقہ ، زبان اور علاقائیت کے نام پر عوام کے درمیان نفرتوں کا بیج بونے والے عناصر اور کالعدم تنظیموں کو ہر قسم کی فعالیت سے سختی سے روک دیا جائے ۔
13 :     یہ اجتماع مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ طالبان دہشت گردوں اور خود کش حملہ آوروں کے حوالے سے مبہم نہیں دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کر کے پاکستان کے مسلمانوں کی واضح راہنمائی کریں ۔
14 :     یہ اجتماع دینی جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اقتدار میں شراکت کی بجائے پاکستان اور اسلام کی خاطر گروہی مفادات سے ماوراء دین کی عالمگیر تعلیمات کے فروغ اور پاکستان کے استحکام اور دفاع کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس کی میزبانی کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کرتی ہے ۔
15 :     یہ اجتماع وطن عزیز میں دہشت گردی ، خود کش حملے بالخصوص داتا دربار لاہور اور دارلعلوم محمدیہ سرگودھا میں خود کش حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے کیسز میں گرفتار دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے ۔
16 :     اگر علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ ، مولانا حسن جان اور ڈاکٹر سرفراز حسین نعیمی جیسے جید اور معتدل علمائے کرام کے قاتل تختہ دار پر چڑھائے جاتے تو آج خود کش حملوں میں اتنی تیزی نہ آتی ۔ یہ اجتماع پاکستانی عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ انصاف کی فروخت کو روکنے اور مظلوم تک اس کا حق پہنچانے کے لیے حکمت عملی اپنا کر آزاد عدلیہ ہونے کا ثبوت دے ۔
17 :     مکتب اہل بیت کے پیروکاروں کا یہ اجتماع پاک سر زمین سے نیٹو اور امریکہ کے نجس فوجیوں کے فوراً انخلاء کا مطالبہ کرتا ہے اور حکمرانوں کو دعوت دیتا ہے کہ اقتدار کے حصول کے لیے امریکہ پر نہیں بلکہ اپنی قوم پر اعتماد کیا جائے ۔
18 :     یہ اجتماع بھارتی ، امریکی اور اسرائیلی دستر خوانوں پر پلنے والے دہشت گرد طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے ۔
19 :     یہ اجتماع جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موجود ”پنجابی طالبان ” کے ٹھکانوں کے خلاف فوراً فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتا ہے ۔
20 :     یہ عظیم اجتماع ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے شاہ خرچیاں ختم کر کے قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے آزادی دلا کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے ۔
21 :     پُر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول اسلامی جمہوریہ ایران کا حق ہے اور اس سلسلے میں صہیونی لابی اور امریکی و برطانوی استعمار کی طرف سے ایران کے خلاف عائد تمام پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مغربی استعمار کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔
22 :     یہ اجتماع تمام مسلم ممالک بشمول عراق و افغانستان سے امریکی افواج کے فوراً انخلاء کا مطالبہ کرتا ہے ۔
23 :     یہ عظیم اجتماع یمن میں سلفیوں کے ہاتھوں مظلوم الحوثی قبائل کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی اور امریکی افواج کے یمن سے فوری انخلاء کا مطالبہ کرتا ہے ۔
24 :     فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا صہیونی اسرائیل کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام اور غزہ کے محاصرے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عالمی برادری کی بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے ۔
25 :     عراق کے داخلی معاملات میں ہمسایہ عرب ممالک کی کھلی مداخلت اور فرقہ واریت کا بیج بونے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔
26 :     فرانس ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں اسلامی حجاب کے خلاف قانون سازی اور توہین رسالت مآب کی آزادی کو مغرب کی دوغلی پالیسی قرار دیتے ہوئے مسلمانوں پر آئے دن نت نئی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔
27 :     یہ اجتماع عالمی اسلامی تحریکوں بالخصوص حماس اور حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔

IMG_6991_640x427

اسلام آباد:( )حکمران اور ملک کی ہئیت مقتدرہ دہشت گردی،اور دہشت گردوں کو ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جس کا ناقابل تردید ثبوت پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور معتدل مزاج پاکستانیوں کا دہشت گردی کا شکار ہونا ہے ۔ ملت جعفریہ ملکی استحکام اور ترقی کے لئے ماضی کی طرح ا پنا بھرپور کردار ادا کر ے گی ۔ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں کو مملکت خداداد پاکستان میں امریکی ،اسرائیلی اور بھارتی ایجنڈے پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے،فرزندان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ مملکت کے عملی دفاع کے لئے تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی،عادل بنگش(مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان)،مولانا شبیر بخاری،آغا جواد نقوی،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ مقصود ڈومکی(رہنما کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین)،مولانا اعجاز بہشتی،مولانا عبد الخالق اسدی،علامہ عابد بہشتی،مولانا عسکر عسکری ،اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات ناصر شیرازی سمیت دیگر نے مرکزی امام بارگاہ روڈ G-6/2میں منعقدہ ”وحدت ملت کنونشن ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان کی تاریخ قربانیوں کی تاریخ ہے ،اور ملت جعفریہ کسی بھی صورت میں دشمنان اسلام و پاکستان کو اس بات کی اجازت نہین دے گی کہ دشمنان اسلام و پاکستان مملکت کو عدم استحکام کا شکار کریں ان کاکہنا تھا کہ ملک آگ و خون مین جل رہا ہے اور حکمران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔حرہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک آج کا وحدت ملت کنونشن ملکی استحکام میں اہم سنگ میل ہے اور ہزاروں فرزندان اسلام نے آج ایسے حالات میںوحدت ملت کنونشن میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ جب ملک میں افراتفری کی صورت حال سے گزر رہا ہے اور دہشت گرد عناصر بیرونی عناصر امریکا ،اسرائیل اور بھارت کی ایماء پر ملک کی عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں،مگر پیروان شہید حسینیؒ کا عظیم اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ ملت جعفریہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لئے ماضی کی طرح آج بھی پر عزم اور آمادہ ہے ۔وحدت ملت کنونشن کے اختتام پر مقررین نے متفقہ طور پر قراردیں پیش کیں ،قراردادوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔وحدت ملت کنونشن و استحکام پاکستان ریلی کی 27 نکاتی قرار داد1 :     ملت جعفریہ کا یہ عظیم الشان اجتماع شہید قائد علامہ سید عارف حسن الحسینی قدس سرہ کی بائیسویں برسی کے موقع پر امام خمینی ؒ اور شہید قائد کی عظیم روح سے تجدید عہد اور رہبر عالم اسلام حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای سے تجدید بیعت کرتا ہے ۔ 2 :     ملت جعفریہ کا عظیم الشان اجتماع پاکستان میں ملی وحدت ، ملکی استحکام اور سا لمیت کے حصول اور فرقہ واریت کے خلاف اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتا ہے ۔ 3 :     یہ عظیم اجتماع پاراچنار کی شاہراہ کی گزشتہ 4 سالوں سے بندش اور حکومت کی مجرمانہ غفلت کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ 4 :     یہ عظیم اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ پاراچنار کے 5 لاکھ محصور عوام کی نجات کے لیے گذشتہ سال مری میں کیے جانے والے دو فریقی معاہدے پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے اور عید الفطر سے پہلے پہلے حساس مقامات پر فوجی چوکیاں قائم کرنے کے بعد ٹل پاراچنار راستہ کھول دیا جائے بصورت دیگر عید الفطر کے بعد اس شاہراہ کو کھولنے کے لیے کراچی سے پاراچنار تک ”امن مارچ ” کیا جائے گا جس میں معاشرے کے تمام طبقات من جملہ علماء ، ڈاکٹرز ، وکلاء ، صحافی ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے اور اس ”امن مارچ ” کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہو گی ۔ 5 :     یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ پاراچنار میں بالش خیل کی زمینوں پر طالبان شدت پسندوں کی بنائی گئی بلڈنگز کو مکمل طور پر مسمار کر کے غیر قانونی قابضین کو فوراً علاقہ سے بے دخل کیا جائے ۔ 6:     یہ اجتماع ضلع ہنگو میں عاشوار کے جلوس عزا کو روک دیئے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ شیعہ سنی عمائدین کے باہمی معاہدے کے مطابق فرزند رسول حضرت امام حسین – کے جلوس عاشوار کے پُر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔ 7 :     ضلع ہنگو میں شاہو خیل ، اورکزئی ایجنسی اور علی خیل کے متاثرین کو مکمل ریلیف دے کر انہیں ان کے اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جائے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ 8:     یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں گرفتار مجرموں کو فوری سزائیں سنا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے اور کوئٹہ کے اطراف میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور تربیت گاہوں کو فوراً ختم کیا جائے ۔ 9 :     یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ جن دہشت گردوں نے مستونگ میں بے گناہ شیعہ اساتذہ کو قتل کر کے بے غسل و کفن دفنانے پر مجبور کیا انہیں فوراً گرفتار کر کے نشانہ عبرت بنایا جائے ۔ 10 :     یہ اجتماع حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ کوئٹہ میں 29 جون کو ”شہداء آرگنائزنگ کمیٹی ” سے کیے گئے معاہدے پر بلاتاخیر عمل کیا جائے ۔ 11 :     یہ اجتماع کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کو امریکہ ، برطانیہ ، ہندوستان اور اسرائیل کی پاکستانی مسلمانوں کی یکجہتی کے خلاف وطن عزیز کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی تنظیموں کو آ ہنی ہاتھوں سے روکا جائے ۔ 12 :     یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ فرقہ ، زبان اور علاقائیت کے نام پر عوام کے درمیان نفرتوں کا بیج بونے والے عناصر اور کالعدم تنظیموں کو ہر قسم کی فعالیت سے سختی سے روک دیا جائے ۔ 13 :     یہ اجتماع مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ طالبان دہشت گردوں اور خود کش حملہ آوروں کے حوالے سے مبہم نہیں دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کر کے پاکستان کے مسلمانوں کی واضح راہنمائی کریں ۔ 14 :     یہ اجتماع دینی جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اقتدار میں شراکت کی بجائے پاکستان اور اسلام کی خاطر گروہی مفادات سے ماوراء دین کی عالمگیر تعلیمات کے فروغ اور پاکستان کے استحکام اور دفاع کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس کی میزبانی کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کرتی ہے ۔ 15 :     یہ اجتماع وطن عزیز میں دہشت گردی ، خود کش حملے بالخصوص داتا دربار لاہور اور دارلعلوم محمدیہ سرگودھا میں خود کش حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے کیسز میں گرفتار دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ 16 :     اگر علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ ، مولانا حسن جان اور ڈاکٹر سرفراز حسین نعیمی جیسے جید اور معتدل علمائے کرام کے قاتل تختہ دار پر چڑھائے جاتے تو آج خود کش حملوں میں اتنی تیزی نہ آتی ۔ یہ اجتماع پاکستانی عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ انصاف کی فروخت کو روکنے اور مظلوم تک اس کا حق پہنچانے کے لیے حکمت عملی اپنا کر آزاد عدلیہ ہونے کا ثبوت دے ۔ 17 :     مکتب اہل بیت کے پیروکاروں کا یہ اجتماع پاک سر زمین سے نیٹو اور امریکہ کے نجس فوجیوں کے فوراً انخلاء کا مطالبہ کرتا ہے اور حکمرانوں کو دعوت دیتا ہے کہ اقتدار کے حصول کے لیے امریکہ پر نہیں بلکہ اپنی قوم پر اعتماد کیا جائے ۔ 18 :     یہ اجتماع بھارتی ، امریکی اور اسرائیلی دستر خوانوں پر پلنے والے دہشت گرد طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہے ۔ 19 :     یہ اجتماع جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موجود ”پنجابی طالبان ” کے ٹھکانوں کے خلاف فوراً فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتا ہے ۔ 20 :     یہ عظیم اجتماع ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے شاہ خرچیاں ختم کر کے قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے آزادی دلا کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے ۔ 21 :     پُر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول اسلامی جمہوریہ ایران کا حق ہے اور اس سلسلے میں صہیونی لابی اور امریکی و برطانوی استعمار کی طرف سے ایران کے خلاف عائد تمام پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مغربی استعمار کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔ 22 :     یہ اجتماع تمام مسلم ممالک بشمول عراق و افغانستان سے امریکی افواج کے فوراً انخلاء کا مطالبہ کرتا ہے ۔ 23 :     یہ عظیم اجتماع یمن میں سلفیوں کے ہاتھوں مظلوم الحوثی قبائل کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی اور امریکی افواج کے یمن سے فوری انخلاء کا مطالبہ کرتا ہے ۔ 24 :     فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا صہیونی اسرائیل کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام اور غزہ کے محاصرے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عالمی برادری کی بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے ۔ 25 :     عراق کے داخلی معاملات میں ہمسایہ عرب ممالک کی کھلی مداخلت اور فرقہ واریت کا بیج بونے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ 26 :     فرانس ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں اسلامی حجاب کے خلاف قانون سازی اور توہین رسالت مآب کی آزادی کو مغرب کی دوغلی پالیسی قرار دیتے ہوئے مسلمانوں پر آئے دن نت نئی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔ 27 :     یہ اجتماع عالمی اسلامی تحریکوں بالخصوص حماس اور حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button