پاکستان

کراچی:کالعدم دہشت گرد تنظیمیں اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں

 

Allama_Hassan_Zafar_Naqviمجلسوحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی کی سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری سے ملاقات
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے وفد کے ہمراہ سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد وری اور دیگر سے مرکز سنی تحریک پر ملاقات کی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے منگل کی شب مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی کی سر براہی میں سنی تحریک کے مرکز پر مرکزی رہنما سنی تحریک شاہد غوری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی تحریک کے رہنماؤں کی ملاقات میں سانحہ داتا دربار میں شہید ہونے والے زائرین کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ذخمی ہونے والے زائرین کے لئے دعائے صحت کی ،ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظٰمیں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گرد ملک و اسلام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ اس کے پس پردہ عناصر امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں چند دہشت گرد عناصر گروہ جو کہ کالعدم ہیں اپنی سر گرمیوں کو جا ری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان میں شیعہ اور سنی عوام کو باہم دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں لیکن سلام پیش کرتے ہیں اہل سنت اور اہل تشیع برادری کو کہ جنہوں نے اپنے اتحاد اور اتفاق سے دشمن اسلام و دشمن پاکستان کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنما شاہد غوری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سانحہ داتا دربار پر اپنے مثبت کردار کا اظہار کیا اور سنی تحریک کے مرکز تشریف لا کر شہدائے سانحہ داتا دربار کی تعزیت پیش کی ان کاکہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ یہ تعاون جاری رہے گا اور ملک بھر میں شیعہ اور سنی مل کر کالعدم دہشت گرد تنظیمون سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے اور پاکستان و اسلام کی حفاظت کریں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button