پاکستان

سانحہ کوئٹہ اور سانحہ کوہاٹ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا یوم احتجاج۔ ملک بھر میں مظاہرے

shiite_mwm_protest-300x148کراچی۔سانحہ کوہاٹ اور سانحہ کوئٹہ میں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم احتجاج منایا گیا ،اس سلسلہ میں ہونے والے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں ہونے والی تمام تر دہشت گردانہ کاروائیوں میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں،امریکا اور اسرائیل محب وطن ملت جعفریہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر مملکت خداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

 

کراچی میں احتجاجی مظاہرے جامع مسجد نور ایمان،جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن،جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن اور جامع مسجد حسینی سفارتخانہ ملیر کے باہر ہوئے ،جبکہ مرکزی مظاہرہ جو کہ جامع مسجد نور ایمان کے باہر ہوا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا منور نقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ اسلام کی سر بلندی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری ماؤں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے ،لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ ملک دشمن عناصر بالخصوص امریکا اوراس کی ناجائز اولاد اسرائیل اپنے مفادات کی خاطر مملکت خداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے محب وطن شیعہ پاکستانیوں کو اپنے زر خرید ایجنٹوں کے ہاتھو ںقتل کروا رہی ہیں لیکن حکومت اور ملکی سلامتی کے ذمہ دار ادارے ملت جعفریہ کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ہر گز نہیں چاہتے کہ پاکستان میں استحکام کی فضا قائم ہو لہذا اپنے ایجنٹوں سے اس طرح کے کاموں کو سر انجام دلوا تے ہیں جس سے ملک و ملت کا وقار خطرے میں پڑ جائے۔مولانا منور نقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ کی تاریخ قربانیوں سے لبریز ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی بھی مملکت خداد پاکستان پر کوئی آنچ آئی ہے تو ملت جعفریہ نے آگے برھ کر اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے ارو مستقبل میں بھی ہم اس بات سے دریغ نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی طاقتوں کی یہ بھت بڑی بھول ہے کہ اپنے زر خرید غلاموںکے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو ں گے ،ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اے استعماری طاقتو ملت جعفریہ پاکستان تمھارے لئے ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی ،تم کس کس کو مرواؤ گے یہ ساری قوم حسینی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زندگی کا درس کربلا سے لیا ہے اور کربلا کا درس لینے والے موت سے نہیں ڈرتے۔

رہنما مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی چاہئیے کہ ملک میں بسنے والے شہریوںکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میںموثئر کردار ادا کرے اور کالعدم دہشت گرد تںتنظیموں کو جو کہ بیرونی آقاؤںکے اشاروں پر ملک میں انارکی پھیلا رہی ہیں اور ملت کے عظیم معماروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہیں ،ان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میںلائی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ابھی تک سانحہ عاشورا ور سانحہ اربعین کے قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام نظر آ رہی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ سانحوں کے اصل مجرموںکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ورنہ ملت جعفریہ ملک بھر میں شدید احتجاج کا راستہ اپنائے گی،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دکانوں اور املاک کی تو بہت فکر تھی جن کو فوری معاوضہ دے دیا گیا جبکہ شہدائے عاشورا ور شہدائے اربعین کے لواحقین کے لئے حکومتی اعلان کردہ امداد تاحال لواحقین کو نہیں دی گئی ،اگر حکومت امداد نہیں دے سکتی تو جھوٹے اعلانات اور وعدے بھی نہ کئے جائیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہدائے عاشور و اربعین کے لواحقین کو حکومتی اعلان کردہ امداد جلد از جلد فراہم کی جائے۔

مولانا منور نقوی کا کہنا تھا حکومت اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کا بھی صفایا کرے کہ جن کے روابط کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے ہیں جوکہ مملکت خداد پاکستان اور محب وطن پاکستانیوں کی دشمن ہیں،انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم گیلانی اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے مطالبہ کیا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں سے نجات کے لئے فوری فوجی آپریشن کیا جائے اور شہریوںکو تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ دوسری جانب کوہاٹ اور پاراچنار کرم ایجنسی کے راستوںکو بحال کیا جائے اور وہاں موجود دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے مفادات کے مسائل کا تو از خود نوٹس لیتے ہیں لیکن کیا ان کو ملک بھر میں ملت جعفریہ کی نسل کشی ہوتی نظر نہیں آتی ؟انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازشوں اور ملک میں کالعدم تنظیموں کی سر گرمیوں کا از خود نوٹس لیں ۔احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے دہشت گردی نامنظور کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ شیعہ سنی اتحاد،امریکا مردہ باد،اسرائیل نامنظور،شہادت سعادت،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے پلے کارڈز بھی بلند کر رکھے تھے اور لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔

جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ اور سانحہ کوہاٹ کے خلاف یوم احتجاج ملک بھر میں منایا گیا ،جس سلسلہ میں ملک بھر میں بشمول اسلام آباد،راولپندی،لاہور،ملتان،بہاولپور،رحیم یار خان،اندرون سندھ میں سکھر،لاڑکانہ،حیدرآباد،قدم گاہ،دادو،سہیون ،کوئٹہ ،جعفرآباد اور نواب شاہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button